شجاع خاور
شجاع خاور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 دسمبر 1948 دہلی |
تاریخ وفات | جنوری 20، 2012 | (عمر 63 سال)
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | تدریس، محکمہ پولیس |
وجہ شہرت | اردو شاعری |
کارہائے نمایاں | مصرعِ ثانی (مجموعہ کلام) |
درستی - ترمیم |
شجاع خاور دہلی سے رکھنے والے اردو شاعر تھے اور بھارتی پولیس سرویس کے افسر تھے۔
ان کی شہرت کی ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ جنتا پارٹی کے اقتدار کے دور میں 1977ء میں اندرا گاندھی کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ پولیس کے جتھے کا وہ حصہ تھے۔[1]
پیدائش اور تعلیم
[ترمیم]شجاع خاور 23 دسمبر 1948ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا حقیقی نام شجاع الدین تھا۔ ان کے والد کا نام امیر حسین تھا۔ شاعری کا ذوق ان کے ایک بھائی کو بھی تھا۔ وہ سراج درپن کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں۔ شجاع نے بی اے آنرز اور ایم اے انگریزی کیا۔[2]
ملازمت
[ترمیم]- شعبہ انگریزی، مئو کالج گڑگاؤں، 1972ء
- استاد دہلی کالج 1973ء تا 1974ء
- محکمہ پولیس۔ دہلی 1974ء[2] تا 1994ء[1]
ادبی ذوق
[ترمیم]1964ء سے شجاع نے اپنی شاعری کا آغاز کیا تھا۔ ان کا ایک مجموعہ کلام مصرع ثانی کے نام سے چھپ چکا ہے۔[2] وہ کئی نامور شعرا کے ساتھ مشاعروں میں کلام سناتے تھے۔ فراق گورکھپوری نے ان کے ساتھ اپنے کلام کو سنانے کو یادگار قرار دیا تھا۔[1]
علالت
[ترمیم]دسمبر 1995ء میں ان پر فالج کا شدید حملہ ہوا اور اس کا اثر باقی زندگی قائم رہا۔[2]
انتقال
[ترمیم]20 جنوری، 2012ء کو شجاع خاور کا انتقال ہو گیا۔