شمس الدین برماوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علامہ شمس الدین برماوی  (پیدائش 763ھ بمطابق 1362ء برما مصر — وفات 831ھ بمطابق 1428ء یروشلم) ایک مشہور شافعی فقیہ، عرب محدث ، عربی زبان و نحو کے ایک  اعلی ماہر  کے طور پر جانے جاتے تھے۔ آپ بدر الدین الزرقاشی کے شاکرد تھے۔[1]

علامہ شمس الدین برماوی
معلومات شخصیت
پیدائش 763ھ  بمطابق  1362ء 
برما، غریبہ، مصر
وفات 831ھ  بمطابق 1428ء (66 - 68 سال)
یروشلم
مکتب فکر شافعی

نام و نسب[ترمیم]

علامہ شمس الدین  برماوی کا مکمل نام  ابو عبد اللہ شمس الدین محمد بن عبد الدائم بن موسیٰ بن عبد الدائم نعیمی عسقلانی البرماوی  مصری ہے ۔ علامہ شمس الدین برماوی  کے خاندانی  سلسلہ نسب میں اختلاف پایا جاتا ہے، جن میں سے بعض کہتے ہیں کہ علامہ برماوی، سیدنا خلیفہ حضرت عمر بن الخطاب کے خادم نعیم المجمر سے نسبت کی وجہ سے آپ کو النعیمی کہا جاتا تھا۔جبکہ شام کے سائل پر واقع شہر عسقلان سے نسبت کی وجہ  آپ کو عسقلانی کہا جاتا تھا۔اور  مصر  کے مغرب میں واقع  موضع برما سے  انتساب کی وجہ سے آپ کو برماوی کہا جاتا تھا۔

پیدائش[ترمیم]

علامہ شمس الدین برماوی کی پیدائش ’’برما‘‘ نامی ایک قدیمی قصبہ جو غریبہ ، مصر میں واقع ہے ۔ میں ذو القعدہ کے وسط میں (763ھ بمطابق 1362ء) کو ہوئی۔

وفات[ترمیم]

علامہ شمس الدین برماوی 828ھ میں حج کے لیے مکہ روانہ ہو گئے۔ حج کے بعد آپ قاہرہ تشریف لے گئے۔ 830ھ میں آپ قاہرہ سے واپس یروشلم کی طرف روانہ ہوئے جہاں آپ بروز جمعرات بارہ جمادی الآخرہ (831ھ بمطابق 1428ء) کو یروشلم میں انتقال کرگئے۔ آپ کو یروشلم کے سرزمین میں شیخ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "امام بدر الدین الزرقاشی" 

[1] مکتبہ شاملہ

[2]شوحہ لائبریری

  1. "مکتبہ شاملہ" 
  2. "Soha Library"