شوکت مغل
شوکت مغل | |
---|---|
(skr میں: شوکت مُغل) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جون 1947ء ملتان |
تاریخ وفات | 3 جون 2020ء (73 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، معلم |
مادری زبان | سرائیکی |
پیشہ ورانہ زبان | سرائیکی |
درستی - ترمیم |
شوکت مغل ( 4 جون 1947- 3 جون 2020 ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرائیکی زبان کے محقق، مصنف اور لغت نگار تھے۔ انھوں نے جنوبی پنجاب قومی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]شوکت مغل 4 جون 1947 کو ملتان، پاکستان کے علاقے پاک گیٹ میں پیدا ہوئے۔[1] 1965ء میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے ایف اے اور 1967ء میں اسی کالج سے گریجویشن کی۔
علوم اسلامیہ میں ایم اے کا امتحان 1969ء میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔ 1971ء میں ایم اے اردو کیا۔اس سے قبل 1968ء میں ہی وہ بی ایڈ کرنے کے بعد شعبہ تدریس سے منسلک ہو چکے تھے۔ 1975 تک انھوں نے اسکول میں پڑھایا جس کے بعد لیکچرار کے طور پر ان کی کالج میں تقرری ہو گئی۔ 1975ء سے 2007ء تک وہ کالج میں اردو پڑھاتے رہے اور ساتھ ساتھ تحقیقی کام بھی جاری رکھا۔
تصانیف
[ترمیم]مغل کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[2]
- قدیم اردو لغت اورسرائیکی زبان
- اصلاحات پیشہ ورانہ
- دلی ڈھائی کوہ
- ملتان توں پٹیالے تئیں
- تفہیم فرید
وفات
[ترمیم]مغل کی وفات 3 جون 2020 کو ہوئی۔[3] شاہ محمود قریشی نے ان کی وفات پر غم کا اظہار کیا۔[4]