شکنتلا دیوی
شکنتلا دیوی | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 نومبر 1929ء [1][2] بنگلور |
وفات | 21 اپریل 2013ء (84 سال)[1][2] بنگلور |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاضی دان ، منجم ، [[:مصنف|مصنفہ]] |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان ، انگریزی |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
شکنتلا دیوی (انگریزی: Shakuntala Devi) کو انسانی کیلکولیٹر بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ریاضی کے انتہائی پیچیدہ سوالات بہت آسانی کے ساتھ حل کر لیتی تھی۔ اس کے علاوہ اسے علم نجوم پر بھی دسترس تھی۔1982ءمیں اس کی اس صلاحیت کی وجہ سے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا۔ اس نے اپنی زندگی میں متعدد کتابیں لکھیں جن میں ناول بھی شامل ہیں۔ ان کی کتاب ’دی ورلڈ آف ہوموسیکسوئلز‘ (The Worlds of Homosexuals) کو بہت شہرت ملی۔ اس کتاب کو بھارت میں ہم جنس پرستی پر پہلی تصنیف قرار دیا جاتا ہے۔1977ء میں شکنتلا دیوی نے 201 اعداد پر مشتمل ایک نمبر کا 23واں روٹ صرف 50 سیکنڈ میں نکال کر Univac کمپیوٹر کو شکست دی جسے یہ روٹ نکالنے میں 62 سیکنڈ کا وقت لگا۔ انھیں کسی بھی طویل نمبر کا کیوبک روٹ نکالنے میں اتنا ہی وقت لگتا تھا جتنا کہ سوال پوچھنے میں۔ وہ 23اپریل 2013ء کو بنگلور، بھارت میں انتقال کرگئیں۔
فلم
[ترمیم]ان کی زندگی پر 2020ء میں ایک فلم شکنتلا دیوی بھی بنی ہے۔اس فلم میں اُن کا کردار ودیا بالن نے ادا کیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1570356/ — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جنوری 2016
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13583160z — بنام: Shakuntala Devi — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- 1929ء کی پیدائشیں
- 4 نومبر کی پیدائشیں
- 2013ء کی وفیات
- 21 اپریل کی وفیات
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی ریاضی دان
- بیسویں صدی کے بھارتی سائنس دان
- بیسویں صدی کے بھارتی غیر افسانوی مصنفین
- بیسویں صدی کے بھارتی معلمین
- بھارت کے ایل جی بی ٹی حقوق فعالیت پسند
- بھارت کے ٹیکنالوجی مصنفین
- بھارتی خواتین سماجی کارکنان
- دماغی حساب دان
- کرناٹک کی مصنفات
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین سائنس دان
- بھارتی خواتین ریاضی دان
- بیسویں صدی کی خواتین ریاضی دان
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بھارتی ہندو
- بھارتی نجومی
- اکیسویں صدی کے نجونی
- بیسویں صدی کے نجونی