شیخ محمود خلیل القاری
Appearance
فضیلۃ الشیخ | |
---|---|
شیخ محمود خلیل القاری | |
(عربی میں: محمود خليل القارئ) | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مدینہ منورہ |
وفات | 25 جون 2022ء مدینہ منورہ |
مدفن | جنت البقیع |
شہریت | سعودی عرب |
عملی زندگی | |
پیشہ | قاری ، امام |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
شیخ محمود خلیل القاری مسجد نبویؐ کے مہمان پیش امام اور مسجد القبلتین، مدینہ منورہ کے مستقل امام تھے۔
وہ مصر سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور قاری شیخ خلیل الحصاری القاری مرحوم کے فرزند تھے۔
انھیں 2018ء سے مسجد نبویؐ میں بطور مہمان پیش امام مقرر کیا گیا تھا۔ رمضان میں وہ تراویح کی نمازوں کی امامت کرتے تھے۔ انھیں پہلی مرتبہ مختلف انداز میں قرات کلام پاک کو ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ قاریوں کی یونین کے بانی صدر بھی تھے۔[1]
وہ اپنی رحمدلی اور قرآن پاک سے اپنے لگاؤ اور خدمات کے لیے یاد رکھے جائیں گے۔ ہزاروں طلبہ ان کے شاگرد رہے ہیں اور بطور استاد انھوں نے ان طلبہ کے درمیان اپنا منفرد مقام بنایا تھا۔
وفات
[ترمیم]شیخ محمود خلیل القاری نے 22 جون 2022ء کو مدینہ میں وفات پائی۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "مسجد نبویؐ کے مہمان پیش امام شیخ محمود خلیل القاریؒ کا انتقال"۔ 25 جون، 2022۔ 2022-06-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-07-01
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ "مسجد قبلتین کے امام شیخ محمود خلیل قاری انتقال کرگئے"۔ Urdu News – اردو نیوز۔ 25 جون، 2022
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)