القصيم علاقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(صوبہ القصيم سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
القصيم
Al-Qassim
علاقہ
القصيم
Qassim Random.png
القصيم سعودی عرب کے نقشہ پر
القصيم سعودی عرب کے نقشہ پر
دار الحکومت بریدہ
بلدیات 11
حکومت
 • گورنر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود
رقبہ
 • کل 58,046 کلو میٹر2 (22,412 مربع میل)
آبادی (2010 مردم شماری)
 • کل 1,215,858
 • کثافت 21/کلو میٹر2 (54/مربع میل)
آیزو 3166-2:SA 05

القصيم علاقہ (انگریزی: Al-Qassim Region; عربی: منطقة القصيم‎) مرکزی سعودی عرب کا علاقہ ہے جسکے مشرق اور جنوب میں سعودی الرياض علاقہ، شمال میں حائل علاقہ، اور مغرب میں المدينہ علاقہ واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 65,000 مربع کلومیٹر آبادی لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ ہے۔ صوبائی صدرمقام بریدہ (بریدہ) ہے۔

علاقہ دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے اور بریدہ میں کھجوروں کی سالانہ تقریب کی صورت میں ایک بڑی منڈی منعقد کی جاتی ہے جہاں پوری دنیا سے خاص کر عرب اور خلیج کے ممالک اپنی سال بھر کی ضروریات کے لیے کھجوریں خریدتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں ہی دنیا کی سب سے بڑی اونٹوں کی منڈی منعقد ہوتی ہے۔ دیگر شہروں میں عنيزہ، الرس، المذنب، البكيريہ ا البدائح، الأسياح، النبھانيہ، عيون الجواء، رياض الخبراء اور الشماسيہ شامل ہیں جو زیادہ تر زرعی ہیں۔

مزید پڑھیں[ترمیم]

سعودی عرب کے علاقہ جات