ضیاء شاہد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نامور صحافی

ضیاء شاہد 4 جنوری 1945ء کو گڑھی یاسین ضلع شکار پور (سندھ ) میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام چوہدری جان محمد تھا جو ضلع شکار پور میں اسسٹنٹ کمشنر بھی رہے تھے۔ والد کا تعلق جالندھر مشرقی پنجاب سے تھا۔ بہاولنگر، ملتان اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد صحافت سے وابستہ ہو گئے اور مختلف اخبارات میں کام کرتے ہوئے آخر میں خبریں اور نیا اخبار جاری کیا،

انہوں نے پنجابی میں بھی ایک اخبار شائع کیا۔ ’’خبریں ‘‘ کے علاوہ ایک نیا "اخبار " بھی ہے جس کے وہ چیف ایڈیٹر رہے،

وہ روزنامہ پاکستان کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ماہنامہ اردو ڈائجسٹ میں بھی جائنٹ ایڈیٹر رہے۔

بھٹو دور میں شاہی قلعہ میں بھی مہمان رہے اور سات ماہ تک جیل میں آزادی صحافت کے جرم میں سزا کاٹی۔ پھر یہ بھی ہوا کہ صحافت میں اعلیٰ خدمات کے سبب انہیں صدر پاکستان کی طرف سے اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ضیاء شاہد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا۔

تصانیف[ترمیم]

  • باتیں سیاست دانوں کی
  • صحافی کے سفر نامے
  • سچا اور کھرا لیڈر
  • میرا دوست نواز شریف
  • پاکستانی صحافت کے 24 ایڈیٹرز
  • پاکستان کے خلاف سازش
  • گاندھی کے چیلے
  • امی جان
  • ہنستا کھیلتا عدنان

وفات[ترمیم]

12 اپریل 2021ء کو لاہور میں وفات پاگئے،[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.roznama92news.com/%D8%B3%DB%8C%D8%B1-%D8%B5%D8%AD%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B2%D8%AC-%D8%AC