عباس بن عبد اللہ بن عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عباس بن عبد اللہ بن عباس
معلومات شخصیت
والد عبد اللہ بن عباس
والدہ زرعہ بنت مشرح
رشتے دار عباس بن عبد المطلب(دادا) ، فضل ابن عباس(چچا) ، عبید اللہ بن عباس(چچا) ، قثم بن عباس(چچا) علی بن عبد اللہ بن عباس(بھائی)

آپ کا اسم گرامی عباس والد ماجد کا نام عبد اللہ بن عباس اور والدہ ماجدہ کا نام زرعہ بنت مشرح تھا۔ آپ اور علی بن عبد اللہ بن عباس دونوں سگے بھائی تھے۔ آپ اپنے والد ماجد کے سب سے بڑے فرزند تھے اور آپ کے نام پر ہی عبد اللہ بن عباس کی کنیت ابو العباس تھی۔ تاریخ کی کتب میں آپ کی پیدائش اور وفات کا ذکر نہیں ملتا۔

نام و نسب[ترمیم]

والد کی جانب سے سلسلہ نسب

والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب :

  • زرعہ بنت مشرح بن معدی کرب بن ولیعہ بن شرجیل

ازواج و اولاد[ترمیم]

آپ کی اولاد میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل تھی۔ بیٹوں میں عبد اللہ ، عون اور محمد جبکہ بیٹی کا نام قریبہ تھا۔

  1. عبد اللہ کی ماں مریم بنت عباد بن مسعود بن خالد تھیں۔
  2. عون کی ماں حبیبہ بنت زبیر بن خویلد بن اسد تھیں۔
  3. محمد اور قریبہ کی ماں جعدہ بنت الاشعت ابن قیس بن معدی کرب تھیں۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد سوم حصہ پنجم صفحہ 238 اور 239