عبدالغفار عزیز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، ڈائریکٹر امور خارجہ 1962ء کو پیدا ہوئے،[1]ان کا تعلق ایک اعلی تعلیم یافتہ،متمول اور دینی اقدار کے حامل خاندان سے تھا، خاندانی دین تعلیم اور جمیعت سے فارغ ہوتے ہی وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے، اور جلد ہی انہیں پہلے نائب امور خارجہ اور پھر ڈائریکٹر امور خارجہ مقرر کیا گیا۔ عبد الغفار عزیز اپنے تقوی،زندگی کے رویوں اور معاملات میں قرون اولی کے مسلمانوں کی یاد گار تھے جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین کی سربلندی کی جدوجہد میں گزرا اور جن کا ایک ایک عمل قرآن و سنت کی تعلیمات کا عکاس اور مظہر تھا۔ ان کو عربی، انگریزی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا، ان کے مضامین روزنامہ جسارت سنڈے میگزین میں شائع ہوتے رہے،[2] انہوں نے بہت کم عرصے میں پوری دنیا میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے رابطے استوار کئے اور اپنا ایک مقام پیدا کیا۔[3]

وفات[ترمیم]

عبد الغفار عزیز 5 اکتوبر 2020ء کو لاہور میں بعمر 58 برس وفات پائی، [4]نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد منصورہ لاہور میں ادا کی گئی، وہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، تین دن قبل ان کو اچانک طبیعت بگڑنے پر مقامی ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا کچھ دیر قبل ڈاکٹروں نے ان کی سانس کی تکلیف کی وجہ سے ونٹیلیٹر پر رکھا۔لیکن وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔آپ کے قبر اقبال ٹاؤن قبرستان میں ہے۔[5] مرحوم ٹیم سرعام کے ریجنل ہیڈ فوزان احمد کے والد تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://urdu.geo.tv/latest/231918
  2. https://www.jasarat.com/sunday/author/zcl_abdulghaffaraziz/
  3. https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2020/10/2058566/
  4. https://urdu.geo.tv/latest/231918
  5. https://www.thenews.com.pk/amp/725316-ji-leader-buried