مندرجات کا رخ کریں

عبد الرشید ٹھٹوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید عبد الرشید بن عبد الغفور حسینی ٹھٹوی
پیدائشسترہویں صدی عیسوی

ٹھٹہ، سندھ
قلمی نامعبد الرشید ٹھٹوی
پیشہماہرِ لغت، فارسی و عربی علوم کے عالم
زبانفارسی، عربی
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نسلسندھی
اصنافعلم لغت
نمایاں کامفرہنگ رشیدی
رسالہ معرباتِ رشیدی
متخب اللغات

سید عبد الرشید بن عبد الغفور حسینی مدنی ٹھٹوی سترہویں صدی عیسوی کے عہدِ شاہجہاں اور عہدِ عالمگیری میں ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے فارسی و عربی علوم کے عالم، فارسی زبان کے شاعر اور ماہر لغت تھے جو اپنی تالیف فرہنگ رشیدی اور منتخب اللغات کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

عبد الرشید ٹھٹوی اپنے وقت کے علامہ اور اور جملہ علوم کے ماہر تھے۔ انھوں نے مغل شہنشاہ شاہجہاں کے نام منسوب ایک عربی لغت منتخب اللغات لکھی، جو پورے ہندوستان میں مشہور ہے۔ انھوں نے فارسی لغت کی کتاب بھی تالیف کی جو فرہنگ رشیدی کے نام سے مشہور ہے۔ علم مناظرہ میں ان کا رسالہ عربی زبان کے نصاب میں شامل ہے۔[1]

عبد الرشید ٹھٹوی ایک اعلیٰ پائے کے شاعر تھے۔ انھوں نے ایک طویل قصیدے میں اپنی علمیت کی طرف اشارہ کیا ہے، جس کے کچھ اشعار یہ ہیں:

غزل

شہر یاری فضلم و شہری معانی جائے منمی رود در کشور دانش کنوں غوغائے من
ہم قلم دارم بدست ہم علم دارم بدوشکرد فتح ملک معنیٰ خاطرم دانائے من
در تفاسیر سور کشاف سیر مشکممنزل است این آیت اندر شان استیفائے من
در معانی و بنان مفتاح گنج داشتم نیست درفن بلاغت ہیچ کس ہمتائے من
در طریق نحویاں مصباح راہ ظلمتمدر سبیل صرفیاں وافی است استیفائے من
در اصول ہندسہ تحریر اشکال از من استدر طریق منطقی تام است استقرائے من
از طبیعی و از الہٰی بہرہ دارم تمامنیست محتاج براہین سورہ دعوائے من
شیوہ سحر حلال از شعر من دارد رواجشمع جمع شاعراں باشد یدبیضائے من[1]

عبد الرشید ٹھٹوی اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں ٹھٹہ سے دہلی پہنچے اور وہاں بڑا مرتبہ حاصل کیا۔ بارہویں صدی ہجری میں ان کی وفات ہو گئی۔ پیچھے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ ان کے بھائی سید عبد الرؤف بھی بڑے عالم تھے۔[2]

تالیفات

[ترمیم]
  • فرہنگ رشیدی
  • رسالہ معرباتِ رشیدی
  • متخب اللغات

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مولانا دین محمد وفائی، تذکرہ مشاہیر سندھ (جلد دوم - جلد سوم)، اردو ترجمہ ڈاکٹر عزیز انصاری / عبد اللہ وریاہ، سندھی ادبی بورڈ، جام شورو سندھ، ص 176 - 177، 2005ء
  2. مولانا دین محمد وفائی، تذکرہ مشاہیر سندھ (جلد دوم - جلد سوم)، اردو ترجمہ ڈاکٹر عزیز انصاری / عبد اللہ وریاہ، سندھی ادبی بورڈ، جام شورو سندھ، ص 178، 2005ء