مندرجات کا رخ کریں

فدا محمد ناشاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فدا محمد ناشاد
معلومات شخصیت
مقام پیدائش سکردو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فدا محمد ناشاد، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر پاکستانی سیاست دان ہیں جنھوں نے گلگت بلتستان اسمبلی کے دوسرے سپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن تھے۔ [1] انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ وہ بلتستان کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہیں۔ [2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

فدا محمد ناشاد کا تعلق بلتستان کے شاہی خاندان "دی مقپون" سے ہے۔ وہ سکردو کے ایک گاؤں حسین آباد میں کاچو امیر بیگ مقپون کے ہاں پیدا ہوئے جنھوں نے 1940 کی دہائی میں ڈوگرہ راج سے بلتستان کی آزادی کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ فدا محمد ناشاد نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر حسین آباد (اس وقت کھپچھونگ کہلاتی تھی) سے شروع کی۔

سیاسی کیریئر

[ترمیم]

فدا محمد ناشاد ضلع سکردو سے مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رکن تھے۔ وہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی سے ایم ڈی جیز ٹاسک فورس کے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ 1994 میں شمالی علاقہ جات کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1999 میں دوسری مدت کے لیے شمالی علاقہ جات کونسل کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ بعد میں انھیں کونسل کا ڈپٹی چیف ایگزیکٹو منتخب کیا گیا۔ وہ 2004 میں تیسری مدت کے لیے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ فدا محمد ناشاد نے 2015 کے گلگت بلتستان کے انتخابات میں GBLA-9 سے اپنی نشست جیتی تھی۔ اس کے بعد وہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ [3] 2020 میں، 2020 کے گلگت بلتستان کے انتخابات سے پہلے، انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

الیکشن 2020

[ترمیم]

فدا محمد ناشاد جی بی اے 9 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے طور پر امیدوار تھے تاہم انھیں وزیر محمد سلیم اور آزاد امیدوار نے شکست دی۔

شاعری

[ترمیم]

فدا محمد ناشاد گلگت بلتستان کے معروف شاعر ہیں۔ وہ عموماً قصیدہ، منقبت اور حمدیہ لکھتے ہیں لیکن غزلیات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ اب زیرِ اشاعت ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Fida Muhammad Nashad :: Member GBLA"۔ gbla.gov.pk (بزبان انگریزی)۔ 18 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  2. the Newspaper (2012-12-20)۔ "Fruit processing plant launched in Skardu"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2019 
  3. Nashad Fida Muhammad۔ "Haji Fida Muhammad Nashad The 2nd speaker of GBA"۔ Gilgit Baltistan Assembly