فیاض کاوش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیاض کاوش

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: فیاض احمد خان ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 15 جنوری 1937ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹاوہ ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 اکتوبر 1999ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میر پور خاص ،  سندھ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  معلم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

فیاض کاوش اٹاوی (پیدائش: 15 جنوری 1937ء - وفات: 12 اکتوبر 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور نعت گو شاعر اور اردو زبان کے معلم تھے۔ فیاض کاوش 15 جنوری 1937ء کو اٹاوہ، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا پیدائشی نام فیاض احمد خان، تخلص کاوش جبکہ قلمی نام فیاض کاوش تھا۔ان کے والد کا نام فیض محمد خاں تھا۔قرآن و حدیث کی ابتدائی تعلیم مدرسہ تعلیم القرآن سے حاصل کرنے کے بعد میٹرک کا امتحان اسلامیہ ہائی اسکول اٹاوہ سے 1952ء میں پاس کیا۔ اسی سال پاکستان منتقل ہونے کے بعد میرپورخاص میں مستقل سکونت اختیار کی۔ ملازمت کا آغاز کلکٹریٹ آفس میں سرشتہ دار کی حیثیت سے کیا۔ اسی دوران تعلیمی سلسلہ جاری رہا اور شاہ عبد اللطیف کالج میرپورخاص سے گریجویشن کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور خاص میں تدریس سے وابستہ ہو گئے۔ بعد ازاں جامعہ سندھ سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج شکارپور میں لیکچرر مقرر ہوئے۔ شکارپور (سندھ) کے بعد انھوں نے گورنمنٹ کالج سانگھڑ میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ آخر میں شاہ عبد اللطیف کالج میرپورخاص سے صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ وہ اسکول کے زمانے ہی سے وہ شعر گوئی کی طرف مائل تھے، تاہم ان کی پہلی غزل 1954ء میں کالج میگزین میں شائع ہوئی۔ ابتدا میں غزل، نظم ، قطعہ اور رباعی کی اصنافِ سخن میں طبع آزامائی کی لیکن عمر کے آخری حصہ میں حمد و نعت اور منقبت پر توجہ مرکوز کردی۔ ان کی تین کتابیں نور و نکہت، آفتابِ ولایت اور نبیِ امی کی فصاحت و بلاغت شائع ہو چکی ہیں۔وہ 12 اکتوبر 1999ء کو میرپور خاص، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ماہنامہ نعت لاہور (جلد 13، شمارہ 12، دسمبر 2000ء)، خاص نمبر: سندھ کے نعت گو (مؤلف: شاکر کنڈاں)، ایڈیٹر: راج رشید محمود، ص 40