شکارپور، پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
شکارپور، پاکستان
انتظامی تقسیم
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ملک (P17) ویکی ڈیٹا پر[1]
منتظم ضلع شکارپور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں انتظامی تقسیم میں مقام (P131) ویکی ڈیٹا پر
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 28°00′00″N 68°40′00″E / 28°N 68.666666666667°E / 28; 68.666666666667  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں متناسقاتی مقام (P625) ویکی ڈیٹا پر
بلندی 13 میٹر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سطح سمندر سے بلندی (P2044) ویکی ڈیٹا پر
آبادی
کل آبادی 155400   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آبادی (P1082) ویکی ڈیٹا پر
جیو رمز 1165108  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں جیونیمز شناخت (P1566) ویکی ڈیٹا پر

شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو اسی نام کے ضلع و تحصیل کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے سے 29 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

شکارپور شمالی سندھ میں سکھر اور جیکب آباد کے درمیان دو قومی شاہراہوں (قومی شاہراہ 65 اور قومی شاہراہ 55) کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان سے اور سندھ و بلوچستان دونوں کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک موٹر وے زیر تعمیر ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔

شکارپور قومی ریلوے لائن کے اس حصے پر واقع ہے جو سکھر اور لاڑکانہ کو بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ سے ملاتی ہے۔ علاوہ ازیں شہر سے کراچی اور ملک بھر کے دیگر شہروں کے لیے بسیں، ویگنیں اور دیگر ذرائع بھی دستیاب ہیں۔

اہمیت[ترمیم]

ماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان آنے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

اہم شخصیات[ترمیم]

شکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا۔