مندرجات کا رخ کریں

قطب الدین راوندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کام جاری

قطب الدین راوندی
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش کاشان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1178ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قم   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایران   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  مفسر ،  محقق ،  محدث ،  شاعر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

قطب الدین راوندی (وفات: 573ھ مطابق 1178ء) شیعی عالم، محدث، فقیہ، متکلم، مفسر، فلسفی اور مؤرخ تھے۔ وہ شیخ طبرسی کے شاگردوں میں سے تھے۔ راوندی کثیرالتصانیف تھے جن میں سے اُن کی وجہ ٔ شہرت الخرائج و الجرائح ہے۔ ابن شہر آشوب ماژندرانی اور منتجب الدین رازی اُن کے نامور شہرت یافتہ شاگرد ہو گذرے ہیں۔

سوانح

[ترمیم]

پیدائش اور نام و کنیت

[ترمیم]

راوندی کا زمانہ پیدائش معلوم نہیں ہو سکا اور نہ اِس کا ثبوت اُن کے معاصرین کے بیانات میں یا آراء میں ہی ملتا ہے۔ البتہ وہ کاشان کے ایک قصبہ رَاوند میں پیدا ہوئے تھے اور اِسی نسبت سے راوندی مشہور ہوئے۔[1] آفندی اصفہانی کے قول کے مطابق: ’’ اُن کا نام زیادہ تر ان کے جد یعنی سعید بن ہبۃ اللہ سے انتساب کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے‘‘۔[2] کنیت  ابو الحسن اور ابو الحسین بھی بیان کی گئی ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. محسن امین: اعیان الشیعہ، جلد 7، صفحہ 239۔ مطبوعہ بیروت، 1421ھ۔
  2. عبد اللہ آفندی اصفہانی: ریاض العلماء، جلد 2، صفحہ 419۔ مطبوعہ قم۔
  3. محسن امین: اعیان الشیعہ، جلد 7، صفحہ 239۔ مطبوعہ بیروت، 1421ھ۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]