مندرجات کا رخ کریں

قلب ظلمات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قلب ظلمات
فائل:Heart of Darkness (Urdu) - 2001 cover.jpg
قلب ظلماب اردو ترجمہ کی پہلی اشاعت 2001ء۔
مصنفجوزف کونریڈ
مترجممحمد سلیم الرحمن (اردو)
ملکمملکت متحدہ
پاکستان (اردو)
زبانانگریزی
اردو
صنفناولٹ
اشاعت1899 سلسلہ؛ 1902 کتاب (انگریزی)
ناشربلیک وڈز میگزین
آج کی کتابیں (اردو)
طرز طباعتمطبوع

قلب ظلمات (انگریزی: Heart of Darkness) پولش-برطانوی ناول نگار جوزف کونریڈ کا ایک ناولٹ ہے جو اس کی آزاد ریاست کانگو میں واقع دریائے کانگو کے سفر کی داستان ہے۔ کانگو افریقا کا دل ہے اور کہانی کا راوی مارلو ہے۔[1] مارلو نے لندن کے دریائے ٹیمز میں کشتی پر سوار اپنے ساتھیوں کو یہ کہانی سنائی۔[2]

کہانی

[ترمیم]

ناولٹ میں مہذب دنیا کے جناب کرٹز کا افریقا کے جنگل کے اندرونی حصہ میں عارضی قیام کو بیان کیا گیا ہے۔ روایتی دیومالا کے ہیرو نے سماجی دنیا کے تحفط کو پیچھے رہنے دیا تھا۔ اسے اکثر اوقات زمین کی گہرائیوں میں اترنا پڑتا جہاں اس کی اپنی شخصیت کے غیر مشتبہ پہلوؤں سے ملاقات ہوئی۔ تنہائی اور محرومی کے تجربہ کے نتیجہ میں اس کی نفسیاتی توڑ پھوڑ ہوئی جس سے انتہائی اہم اور نئی بصیرت پیدا ہوئی۔ اگر وہ کامیاب ہو گیا تو وہ اپنے لوگوں کے پاس کچھ نئی اور قیمتی باتیں لے کر لوٹے گا۔ تاریک جنگل کی زیر زمین دنیا کو کرٹز اپنے قلب کی تاریکی سمجھتا ہے اور وہ اپنی پستی میں پھنسا رہتا ہے اس طرح وہ روحانی موت مر جاتا ہے اور بدروح بن جاتا ہے اور وہ افریقی سماج کی عزت نہيں کرتا بلکہ اس پر لعنت بھیجتا ہے۔ یہ داستانی ہیرو سمجھتا ہے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔ لیکن کرٹز اپنی بے ثمر انانیت کی مصیبت میں پھنس جاتا ہے اور جب ناول میں وہ دوبارہ ظاہر ہوتا ہے وہ متعفن لاش میں تبدیل ہو چکا ہوتا ہے۔ اپنی شہرت کے وہم میں مبتلا ہو کر کرٹز ہیرو بننے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ محض نامور بننے کی کوشش کرتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Heart of Darkness Novella by Conrad آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ global.britannica.com (Error: unknown archive URL) – Encyclopædia Britannica, accessed 2015-08-02
  2. Chinua Achebe "An Image of Africa: Racism in Conrad's Heart of Darkness" in The Norton Anthology of English Literature، vol. 2 (7th edition) (2000)، p. 2036.
  3. کیرن آرم سٹرانگ۔ داستان کی مختصر تاریخ۔ لاہور: نگارشات پبلشرز۔ ص 116-117[مردہ ربط]

بیرونی ورابط

[ترمیم]