مندرجات کا رخ کریں

لیری سینگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیری سینگر
(انگریزی میں: Larry Sanger ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Sanger in جولائی 2006

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Lawrence Mark Sanger ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1968-07-16) جولائی 16, 1968 (عمر 56 برس)
بلویو، واشنگٹن، U.S.
رہائش کولمبس، اوہائیو، U.S.
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم Reed College (BA)
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی (MA، علامۂِ فلسفہ)
مادر علمی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ڈاکٹر آف فلاسفی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ Internet project developer
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلسفہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت نیو پیڈیا ،  اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت Co-founding Wikipedia
کارہائے نمایاں ویکیپیڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ LarrySanger.org
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لیری سینگر (انگریزی: Larry Sanger) (ولادت 16 جولائی 1968ء)[1][2] امریکی انٹرنیٹ پراجیکٹ ڈولپر ہیں اور ویکیپیڈیا کے مشترک بانی ہیں۔ وہ سٹی زینڈیم کے بھی بانی ہیں۔[3][4] ان کا بچپن اینکرایج، الاسکا میں گذرا۔[5] زندگی کے ابتدائی ایام سے ہی ان کو فلسفہ میں دلچسپی تھی۔[6] انھوں نے ریڈ کالج سے 1991ء میں فلسفہ میں بی اے کیا اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے 2000ء میں فلسفہ میں ہی ڈکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[7] ان کا زیادہ تر فلسفیانہ کام علم (جانکاری، نالج) کی تھیوری علمیات پر مشتمل ہے۔[8]

انھوں نے متعدد د آن لائن ائرۃ المعارف پر کام کیا ہے۔[9] وہ نیو پیڈیا کے سابق ایڈیٹر ین چیف ہیں،[10] نیوپیڈیا کی جانشین ویکیپیڈیا کے چیف آرگنائزر (2001-02ء) رہے ہیں اور سٹی زینڈیم کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف رہ چکے ہیں۔[11]نیوپیڈیا میں اپنے عہدہ پر رہتے ہوئے انھوں نے مضمون کی ترقی (article development.) کے لیے کمر کس لی۔[12] انھوں نے ایک ویکی کے نفاذ کا منصوبہ بنایا جہاں سے ان کے لیے ویکیپیڈیا کی راہ ہموار ہوئی۔[13] ابتدا میں ویکیپیڈیا نیوپیڈیا کا تتمہ مانا جاتا تھا۔و131 وہ ویکیپیڈیا کے ابتدائی کمیونٹی لیڈر تھے۔[14] اور اس کی متعدد بنیادی پالیسیاں انھوں نے ہی بنائی ہیں۔[15] سانگیر نے 2002ء میں ویکیپیڈیا کو خیر آباد کہ دیا اور تب سے ہی یہ پراجیکٹ حالات سے دو چار رہا ہے۔[16][17] ان کا کہنا ہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر ویکیپیڈیا اب بے اعتبار ہو چلا ہے ان میں ماہر افراد کے عزت میں کمی ہے۔[18] اکتوبر 2006ء میں انھوں نے ویکیپیڈیا کی طرح ایک ویب گاہ سٹی زینڈم کی بنیاد رکھی۔[19] اکتوبر 2017ء میں یہ اطلاع ملی کہ سانگیر چیف انفارمیشن آفیسر کی چیثیت سے ایوریپیڈیا سے جڑ گئے ہیں۔[20] سانگیر نے اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں فلسفہ پڑھایا ہے۔[21] اور انسائکلو آف ارتھ کے ابتدائی حکملت عملی بنانے والوں میں سے ہیں۔[22] انھوں نے واچ ناو ارتھ کے بینر تلے ترقی پزیر تعلیمی پراجیکٹ برائے افراد کے لیے کام کیا ہے۔[23] انھوں نے ویب پر مبنی مطالعہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے جس کا نام ریڈنگ بیر ہے جس کا مقصد بچوں کو طریقہ مطالعہ سے اگاہ کرنا ہے۔[24] فروری 2013ء میں انھوں نے انفو بٹ کے نام سے ایک خبر کے مصادر کا آغاز کیا۔[25] 2015ء کے وسط میں یہ مالی حالت سے دوچار ہوا اور مکمل طور پر لانچ ہونے سے قبل ہی عدم کا شکار ہوا۔[26][27]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Jennifer Joline Anderson (2011)۔ Wikipedia: The Company and Its Founders (1 ایڈیشن)۔ Abdo Group۔ ص 20۔ ISBN:1-61714-812-1
  2. Western History for Kids, Part 1 – ancient and medieval – Sanger Academy یوٹیوب پر، video taken from Sanger's official educational YouTube channel, pronunciation confirmed around 0:10, accessed مئی 7, 2016
  3. Nate Anderson (21 نومبر 2007)۔ "Larry Sanger says "tipping point" approaching for expert-guided Citizendium wiki"۔ Ars Technica۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-21
  4. Mitch Nauffts (27 مارچ 2007)۔ "5 Questions For.۔۔: Larry Sanger, Founder, Citizendium"۔ Philanthropy News Digest۔ Foundation Center۔ 2009-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-27
  5. Mitch Nauffts (27 مارچ 2007)۔ "5 Questions For.۔۔: Larry Sanger, Founder, Citizendium"۔ Philanthropy News Digest۔ Foundation Center۔ 2009-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-27
  6. "The Wikipedia Competitor That's Harnessing Blockchain For Epistemological Supremacy"۔ Wired۔ 6 دسمبر 2017
  7. "Some thoughts, 15 years after Wikipedia's launch" at LarrySanger.org. Quote: "We ran out of runway, as most startups do"
  8. "The Wikipedia Competitor That's Harnessing Blockchain For Epistemological Supremacy"۔ Wired۔ 6 دسمبر 2017
  9. Chris Lydgate (جون 2010)۔ "Deconstructing Wikipedia"۔ Reed Magazine۔ 2013-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-01
  10. Mark Chillingworth (نومبر 27, 2006)۔ "Expert edition"۔ Information World Review۔ اکتوبر 16, 2008 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 25, 2007 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  11. Wade Roush (جنوری 2005)۔ "Larry Sanger's Knowledge Free-for-All"۔ Technology Review۔ 2011-05-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  12. Larry Sanger (30 اگست 1995)۔ "Tutor-L: Higher education outside the universities"۔ scout.wisc.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  13. Larry Sanger (22 مارچ 1994)۔ "Association for Systematic Philosophy"۔ George Mason University۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  14. Marshall Poe (ستمبر 2006)۔ "The Hive"۔ دی اٹلانٹک (میگزین)۔ ص 2۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  15. Larry Sanger۔ "Larry Sanger – Education"۔ larraysanger.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  16. Larry Sanger (جون 2007)۔ "Education 2.0"۔ Egon Zehnder International۔ The Focus Online۔ 2008-06-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-06-01۔ The future of education could lie in a digital degree-granting institution that lives on the Internet.
  17. Larry Sanger (2007)۔ "WHO SAYS WE KNOW: On the New Politics of Knowledge"۔ Edge Foundation, Inc.۔ 2012-12-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-02
  18. Andrew Keen (2 جون 2008)۔ "Andrew Keen on New Media"۔ دی انڈیپنڈنٹ۔ London۔ 2008-06-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-06-08
  19. Larry Sanger (15 اپریل 2010)۔ "Individual Knowledge in the Internet Age"۔ Educause Review۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-01
  20. Liane Gouthro (10 مارچ 2000)۔ "Building the world's biggest encyclopedia"۔ PCWorld۔ 2009-09-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25
  21. "The Wikipedia Competitor That's Harnessing Blockchain For Epistemological Supremacy"۔ Wired۔ 6 دسمبر 2017
  22. "Nupedia.com Editorial Policy Guidelines, Overview: Assignment"۔ Nupedia.com۔ مئی 2000۔ 2001-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  23. Sam Williams (27 اپریل 2004)۔ "Everyone is an editor"۔ Salon Media Group۔ ص 2۔ 2008-09-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-15
  24. Jonathan Sidener (6 دسمبر 2004)۔ "Everyone's Encyclopedia"۔ The San Diego Union-Tribune۔ 2016-01-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-25 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  25. Nate Anderson (21 نومبر 2007)۔ "Larry Sanger says "tipping point" approaching for expert-guided Citizendium wiki"۔ Ars Technica۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-21
  26. Nate Lanxon (5 جون 2008)۔ "The greatest defunct Web sites and dotcom disasters"۔ CNET۔ ص 5۔ 2008-08-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-27 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  27. Lindsay Betz (جون 1, 2007)۔ "Wikipedia formed by former Buckeye"۔ The Lantern۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی۔ جون 3, 2007 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 1, 2007 {{حوالہ خبر}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)