لیلے عثمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیلے عثمانی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1992ء (عمر 31–32 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ہرات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فعالیت پسند   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

لیلے عثمانی ( پشتو: لله عثماني‎ ؛ 1992 میں پیدا ہوئیں) افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن ہیں، جنھوں نے #WhereIsMyName مہم کی بنیاد رکھی جو اس روایت کی مخالفت کرتی ہے کہ افغانستان میں خواتین کے نام عوامی طور پر استعمال نہیں کیے جانے چاہیے۔ ان کے کام کے لیے 2020 میں بی بی سی کی 100 خواتین ایوارڈ فہرست میں شامل کیا گیا۔

سوانح حیات[ترمیم]

لیلے عثمانی 1992 میں افغانستان میں پیدا ہوئیں، بعد میں انھوں نے ہرات یونیورسٹی میں اسلامی قانون کی تعلیم حاصل کی۔ [2] 2017 میں انھوں نے تہمینہ راشق کے ساتھ مل کر #WhereIsMyName سوشل میڈیا مہم کی بنیاد رکھی۔ [3] یہ مہم افغانستان میں اس حقیقت کے خلاف احتجاج کے تحت چلائی گئی تھی کہ روایتی طور پر خواتین کو ان کے نام عوامی سطح پر استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔ اس رواج کا مطلب یہ تھا کہ خواتین کے نام سرکاری دستاویزات جیسے پیدائش یا موت کے سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوتے تھے، یہاں تک کہ خاتون کے مقبرے پر بھی نہیں۔ [4]

افغانستان کے ویمن نیٹ ورک کی سربراہ، میری اکرمی نے قانون میں تبدیلی کی خبروں کو "خواتین کی شناخت کے قیام کی طرف مثبت قدم" قرار دیا۔ [2] ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور خواتین کے حقوق کی کارکن فوزیہ کوفی نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی "خواتین کے حقوق کی بات نہیں ہے - یہ ایک قانونی حق ہے، انسانی حقوق" ہے۔ لیلے عثمانی کے کام کے حامیوں میں فرہاد دریا، گلوکارہ نغمہ نگار آریانہ سعید اور رکن پارلیمنٹ مریم سما شامل ہیں۔

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے لیلے عثمانی کی خدمات کا اعتراف اس وقت کیا گیا جب اسے 2020 میں شائع ہونے والی بی بی سی کی 100 خواتین کی فہرست میں شامل کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.bbc.com/news/world-55042935 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 نومبر 2020
  2. ^ ا ب "In a rare victory for Afghan women, Kabul to include mothers' name on IDs"۔ Arab News (بزبان انگریزی)۔ 2020-09-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2020 
  3. "Where Is My Name? Afghan Women Campaign To Reclaim Their Identities"۔ RadioFreeEurope/RadioLiberty (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2020 
  4. "Laleh Osmany"۔ RUMI AWARDS (بزبان انگریزی)۔ 23 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2020