لیچی
لیچی | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
غير مصنف: | پھولدار پودے |
غير مصنف: | Eudicots |
غير مصنف: | Rosids |
طبقہ: | Sapindales |
خاندان: | Sapindaceae |
الأسرة: | Sapindoideae |
جنس: | Litchi Sonn. |
نوع: | L. chinensis |
سائنسی نام | |
Litchi chinensis[1] Pierre Sonnerat ، 1782 | |
| |
درستی - ترمیم |
لیچی ایک لذیز پھل ہے جس کی چھال سرخ رنگ کی ہوتی ہے۔ اندر سفید گودا اور ایک گٹھلی ہوتی ہے۔ اس کا اصل وطن چین ہے تاہم اب دنیا کے اکثر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ وقت کاشت اکتوبر کا مہینہ ہے۔ اسے خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا درخت سدابہار ہوتا ہے اور عموماً 10 سے 15 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ بڑے پیداواری ممالک میں چین، تھائی لینڈ، ویتنام اور بھارت شامل ہیں۔ بھارت کی کل پیداوار کا 75٪ صرف صوبہ بہار میں ہوتا ہے۔ لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ یہ غذائی اعتبار سے بھی بہت عمدہ پھل ہے۔ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں ہوتا ہے اور 9 لیچیاں ایک بالغ انسان کے پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تانبا، فاسفورس اور پوٹاشیم کی بھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔
یہ ایک پھلدار درخت ہے، جو جنوب مشرقی چین کے گوانگ ڈونگ اور فوزیان صوبوں میں پایا جاتاہے ، جہاں 11 ویں صدی سے یہ کاشت دریافت کی گئی ہے۔ چین لیچیوں کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے ، اس کے بعد ہندوستان ، جنوب مشرقی ایشیا ، برصغیر پاک ہند ، مدغشقر اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں۔ ایک لمبا سدا بہار درخت ، لیچی میں چھوٹے چھوٹے گوشت دار پھل ہوتے ہیں۔ پھلوں کا باہر گلابی رنگ کا ، سرخ رنگ کا ، بہت سے مختلف میٹھے پکوانوں میں کھائے جانے والے میٹھے گوشت کا احاطہ کرتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "معرف Litchi chinensis دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "Litchi chinensis Sonn."۔ Germplasm Resources Information Network۔ United States Department of Agriculture۔ 17 اکتوبر 1995۔ 2009-05-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-19