لی شین لونگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لی شین لونگ
(چینی میں: 李显龙 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Lee Hsien-Loong - World Economic Forum Annual Meeting 2012 cropped.jpg
 

مناصب
رکن پارلیمان سنگاپور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
22 دسمبر 1984  – 31 اگست 1991 
رکن پارلیمان سنگاپور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
31 اگست 1991 
وزیراعظم سنگاپور (3 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
12 اگست 2004 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png گو چوک تونگ 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 10 فروری 1952 (68 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Singapore.svg سنگاپور  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پیپلز ایکشن پارٹی (1984–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ہو چنگ (1985–)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد لی کوان یئو[5]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ کوا گیوک چو[5]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
لی شین یانگ،  لی وے لنگ  ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کیمبرج
ریاستہائے متحدہ آرمی کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج
جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول
ٹرینٹی کالج، کیمبرج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  فوجی افسر،  ریاضی دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اولمپک آرڈر  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
Lee Hsien Loong signature.png
 
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لی شین لونگ (چینی: 李显龙؛ تمل: லீ சியன் லூங்؛ پیدائش 10 فروری 1952) ایک سنگاپوری سیاست دان جو 2004ء سے ملک کے تیسرے اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ جب سابق وزیر اعظم گو چوک تونگ نے سینئر منسٹر بننے کے لیے پارٹی لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا تو لی نے پیپلز پارٹی ایکشن (پی اے پی) کی قیادت سنبھال لی۔ پھر لی کی سربراہی میں جماعت کو 2006ء، 2011ء اور 2015ء کے عام انتخابات میں فتح حاصل ہوئی۔ ان کی وزارت عظمیٰ کی موجودہ مدت سنگاپور کے تیرہویں پارلیمان کے آغاز کے بعد 15 جنوری 2016ء کو شروع ہوئی۔ لی سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم لی کوان یئو کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں۔

پس منظر[ترمیم]

لی شین لونگ 10 فروری 1952ء کو لی کوان یئو اور ان کی بیوی کوا گیوک چو کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کی پردادی چوا چم نیو ایک چینی الاصل خاتون تھی اور ان کی والدہ کے آباو اجداد بھی شیامین، فوجیان، چین سے آئے تھے۔[6][7] لی کوان یئو کی سوانح حیات کے مطابق چھوٹے لی پانچ سال کی عمر میں جوی رسم الخط سیکھ چکے تھے اور انہیں ہمیشہ سے سنگاپور کے امور میں دلچسپی تھی۔

تعلیم[ترمیم]

لی نے ابتدائی تعلیم ننیانگ پرائمری اسکول سے اور ثانوی تعلیم کیتھولک ہائی اسکول، سنگاپور سے حاصل کی اس کے بعد مزید تعلیم نیشنل جونیئر کالج سے حاصل کی، یہیں سے انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو وی لونگ سے کلاری نٹ (clarinet) بجانا سیکھی۔ سنہ 1971ء میں انہیں پبلک سروس کمیشن نے صدارتی وظیفہ اور سنگاپور مسلح افواج سمندرپار وظیفہ دیا تاکہ وہ ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے ریاضی کی تعلیم پڑھ سکیں۔ وہ سنہ 1973ء میں سینئر رینگلر تھے،[8][9] اور سنہ 1974ء میں ریاضی میں بیچلر آف آرٹس اور کیمبرج یونیورسٹی سے ہی کمپیوٹر سائنس میں ڈپلومہ کیا۔ سنہ 1980ء میں جان ایف کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Lee-Hsien-Loong — بنام: Lee Hsien Loong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000025008 — بنام: Lee Hsien Loong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/lee-hsien-loong — بنام: Lee Hsien Loong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. دا پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=http://www.thepeerage.com/&id=p44398.htm#i443979 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2020
  5. ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  6. 新加坡內閣資政李光耀 آرکائیو شدہ 31 دسمبر 2008 بذریعہ وے بیک مشین Xinhua.com
  7. 李光耀劝扁勿藉奥运搞台独 Zaobao.com
  8. کوان یئو، لی (2000). From Third World to First: The Singapore Story: 1965–2000. ہارپر. صفحات 750–751. ISBN 978-0-06-019776-6. 
  9. نیو ہوئی من (12 اگست 2004). "Dennis Marrian, University Tutor". اسٹریٹس ٹائمز. اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2013.