محمد حسین ہیکل
محمد حسین ہیکل | |
---|---|
(عربی میں: محمد حسين هيكل) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اگست 1888ء [1][2] منصورہ، مصر |
وفات | 8 دسمبر 1956ء (68 سال)[1][2] قاہرہ |
شہریت | مصر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پیرس |
پیشہ | مصنف ، صحافی ، وزیر ، سیاست دان ، شاعر ، ناول نگار |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [3]، فرانسیسی [4] |
درستی - ترمیم |
محمد حسين ہيكل مصر کے ایک شاعر، مصنف، ادیب اور سیاست دان تھے۔
ولادت
[ترمیم]محمد حسین ہیکل کی پیدائش20 اگست 1888ء بمطابق 12 ذو الحج 1305ھ میں حنين الخضراء مصر۔ میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
[ترمیم]انھوں نے کہا کہ قاہرہ میں لا اسکول الخدویہ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1909. میں گریجویشن مکمل کی 1912ءمیں فرانس میں سوربون یونیورسٹی سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، 10 سال تک ایک وکیل کے طور پر کام کیا، صحافت میں بھی رہے احمد لطفی کے خیالات سے متاثر تھے،
سیاسی زندگی
[ترمیم]1923 میں اس قانون ساز اسمبلی کے وزیر تعلیم رہے جس نے صدارتی نظام کا قانون تیار کیا جو مصر کا پہلا آئین شمار کیا جاتا ہے اس کے بعد 1940 سے 1942 تک دوبارہ وزیر رہے اور 1945 میں سماجی امور کی وزارت دی گئی۔۔ لبرل پارٹی کے ڈپٹی اور صدر کے عہدوں پر کام کرتے رہے۔ سعودی عرب میں جب عرب ریاستوں کی لیگ کے چارٹر پر دستخط کیے گئے تو اقوام متحدہ میں مصری وفد کے سربراہ کے طور پر شامل تھے۔
وفات
[ترمیم]ہیکل کی وفات سوموار 5 جمادى الاول 1376ھ بمطابق 8 دسمبر 1956ء میں ہوئی جب ان کی عمر68 سال تھی۔
تالیفات
[ترمیم]- روايۃ زينب۔
- روايۃ سہيلہ فی الظلمۃ - 1914.
- سير حياة شخصيات مصريۃ وغربيۃ - 1929.
- حياة محمد - 1933.
- فی منزل الوحى - 1939.
- مذكرات فی السياسۃ المصريہ - 1951 / 1953.
- الصديق ابو بكر۔
- الفاروق عمر - 1944 / 1945.
- عثمان بن عفان - 1968.
- ولدی۔
- يوميات باريس۔
- الامبراطوريہ الإسلاميہ والأماكن المقدسہ - 1964.
- قصص سعوديہ قصيرہ - 1967.
- فی اوقات الفراغ،
- الشرق الجديد۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/haikal-mohammed-husain — بنام: Mohammed Husain Haikal
- ^ ا ب Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/19655 — بنام: Muḥammad Ḥusayn Haykal
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12550018d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/181087075
- ↑ الأعلام، خیر الدین الزركلی، دار العلم للملایین بیروت