مقدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقدار (انگریزی: Quantity) کسی بھی شے کے عدد کو کہا جاتا ہے۔ اگر کسی شے کو شمار کیا جائے چاہے ایک ہو، دو ہو یا کوئی بھی عدد ہو وہ اس شے کی مقدار کہلائے گا۔ مثلاً ایک(1) ڈبہ ہے اس ڈبے میں بارہ (12) انڈے ہے۔ لہذا ڈبے کی مقدار ایک ہے جبکہ انڈوں کی مقدار بارہ ہے۔

طبیعیاتی مقدار (انگریزی: Physical quantity) طبیعیات میں کسی بھی شے کی اکائی شمار ہوتی ہے جیسے لمبائی کی اکائی میٹر ہے اگر عدد ہو گا تو اس شے کی طبیعیاتی مقدار کہلائے گا جیسے ایک (1) میٹر۔ میٹر پہچان ہے لمبائی کی لہذا لمبائی کی مقدار ایک میٹر ہے۔ طبیعیاتی مقداریں دو(2) ہیں ایک ہے غیر سمتی مقدار(Scalar quantity) اور دوسری ہے سمتی مقدار (vector quantity)

غیر سمتی مقدار وہ طبیعیاتی مقدار ہے جس کی پہچان کے لیے عدد کی اور اکائی کی ضرورت ہو۔ غیر سمتی مقدار کہلاتے ہیں۔ جیسے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹیی گریڈ ہے۔

سمتی مقدار وہ طبیعیاتی مقدار ہے جس کی پہچان کے لیے عدد، اکائی اور سمت کی ضرورت ہو۔ سمتی مقدار کہلاتے ہیں۔ جیسے فاصلہ (Displacement) حیدرآباد، کراچی سے مشرق کی جانب 162 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔