منظوم شرح اسماءالحسنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منظوم شرح اسماءالحسنی
مصنف خورشید ناظر
زبان اردو
اصل زبان اردو
ملک پاکستان
ناشر اردو مجلس بہاولپور
تاریخ اشاعت 2013ء
پیش کش
صفحات 456

منظوم شرح اسماءالحسنی اردو زبان میں اسماء الحسنی پر مشتمل حمدیہ شاعری کی کتاب ہے۔ [1]

تفصیل کتاب[ترمیم]

منظوم شرح اسماءالحسنی" 2100 اشعار پر مشتمل اللہ تعالی کے پاک ناموں کی کتاب ہے جس میں قرآن و حدیث کتب سیرت اور اسماء الحسنی کے متعلق کتابوں کو کھنگال کر ان میں سے اللہ کی حمد کے شایان شان اسماٰ کواشعار کی صورت میں ڈھالا اور حمد الہ کا حق ادا کیا بلکہ اشعار کہتے ہوئے بہت سے اسمائے پاک کی تشریح میں ایسے خیالات کو شعر کے قالب میں ڈھالا ہے جو اس سے پہلے شاید کسی کتاب میں منظر عام پر نہیں آ سکے۔ [2]

کتاب کا عمومی انداز[ترمیم]

اسماء اللہ الحسنٰی کے سلسلے میں اشعار کا انداز کچھ اس طرح ہے کہ ہر اسم پاک کی ابتدا ایک ہی شعر سے ہے۔ اس شعر کے بعد اس اسم پاک کے معنی کی وضاحت کے لیے شعر موجود ہے اور پھر حسب ضرورت اس اسم پاک کی نسبت سے صفات کو اشعار کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ ہر اسم پاک کے لیے شعر کہتے ہوئے یہ کوشش بھی کی ہے کہ آخری دو یا تین اشعار اس اسم پاک کے خواص و اسرار سے قاری کے ذہن کو منور کریں۔ اشعار کی زبان سادہ ہے اوراشعار میں ایسے الفاظ بھی شامل ہیں جو اس کتاب کے عمومی اسلوب سے مختلف دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کا استعمال موضوع کے تقاضے کے مطابق ہے اسماء اللہ الحسنی کے ذیل میں اس طرح کا کام پہلے نہیں ہوا اس کام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اگر ان اسمائے پاک کے عنوانات مراتب کیے بغیر یہ سبھی اشعار ایک تسلسل کے ساتھ لکھ دیے جا ئیں تو یہ ایک طویل حمد کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور اگر انھیں عنوانات کے ساتھ جدا جدا کر کے لکھا جائے تو یہ ہر اسم پاک کی صفات کا بیان معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن دونوں صورتوں میں یہ کتاب محامد کا مجموعہ دکھائی دیتی ہے۔ اس میں 154 اسماء الحسنی اشعار کے خوبصورت قالب میں ڈھالے ہوئے موجود ہیں جو نو(9) اشعار سے پچاس(50) اشعار پر مشتمل ہیں۔ [3] [4]

نمونہ کلام[ترمیم]

ممیت نام کو منظوم صورت میں صفحہ 316 پر اس طرح بیان کیا

ممیت اک نام ہے تیرا کہ تو ہے مارنے والا تری قدرت میں سب کی موت تو ہر وصف میں یکتا
تو مالک موت کا جو زندگی سے پہلے طاری تھیتو مالک زندگی کا جو عطا تو نے ہے سب کو کی

[5]

تصانیف[ترمیم]

منظوم شرح اسماءالحسنی، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

|belowclass = hlist

|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}