مالک عالم سرور عالم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالک عالم سرور عالم
مصنفخورشید ناظر
ملکپاکستان
زباناردو زبان
موضوعغیر منقوط حمد و نعت
صنفشاعری
ناشراردو مجلس بہاولپور
تاریخ اشاعت
1445ھ/ 2023ء
صفحات204

مالک عالَم سرور عالَم اردو زبان میں غیر منقوط حمدیہ و نعتیہ مجموعہ کلام ہے
غیر منقوط ایک انتہائی مشکل فن ہے ( اسے صنعت مہملہ‘یا ’عاطلہ‘اہمال اور معرا کہا جاتا ہے) مالک عالَم سرور عالَم جو خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔

واحد منظوم سیرت نگار[ترمیم]

خورشید ناظر واحد منظوم سیرت نگار ہیں جن کی طرف سے اردو زبان کو دو منظوم سیرت کی کتابیں بلغ العلی بکمالہ حسنت جمیع خصاله میسر آ چکیں علاوہ ازیں ہر صنف ادب ،ہر وزن اور ہر صنعت میں بالخصوص شرح اسماء الحسنی تحریر کر کے منظوم شرح نگاروں میں ، توشیح اسمائے محمد کی منظوم شرح دے کر منفرد شارح، ولله الحمد کی صورت میں غیر منقوط حمدیہ کلام ،توشیح اسماء الحسنی وتوشیح اسمائے محمد کے عوض توشیح نگاروں میں ملاک و محور عالم محمد لکھ کر غیر منقوط نعتیہ شاعروں میں ، حمد الہ و مدح محمد لکھ کر صنعت توشیح و غیر منقوط حمد و نعت نگاروں میں ہر قدم روشنی لکھ کر سفر نگاروں میں خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کا فنی جائزہ اور کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویئے لکھ کر تحقیق و تنقیدکی دنیا میں اور کشف الدجی بجمالہ کے طور آزاد نظم نگاروں میں لوہا منوا چکے ہیں اب مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ نعت و حمد لکھ کر منفرد شعرا میں شامل ہو گئے ہیں کتاب 2023ء میں اردو مجلس بہاولپور سے طبع ہوئی ہے۔ مالک عالم سرور عالم 204 صفحات پر مشتمل ہے۔ :[1]

نمونہ حمد و نعت[ترمیم]

کہا اس کا اٹل ٹھہرا وہ مولا کل عوالم کا
ہر اک مولم کو ڈر اس کاوہ ہر کم دل کا رکھوالا
کُھلا ساگر عطا کا ہر سُو حاصل محمد لمحہ لمحہ مہر کامل
رسول اللہ سدا طاہر،معطررسول اللہ سراسر رحم و عادل

کتاب کی انفرادیت[ترمیم]

مالک عالَم سرور عالَم کی خصوصیت در خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ غیر منقوط تو ہے ہی لیکن بعض حضرات کے اعتراض کی وجہ سے نون غنہ اور یائے معروف و مجہول (ی،ے) جنہیں وہ منقوط شمار کرتے ہیں (اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں )بھی اس کتاب میں شامل نہیں کیے گئے اور اس خود ساختہ پابندی کے باوجود شاعری کو با معنی رکھا اور کوئی کمزوری نہ دکھائی [2][3]

تصانیف[ترمیم]

مالک عالم سرور عالم کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

خورشید ناظر لائبریری

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ماہنامہ اخبار اردو اسلام آباد اکتوبر 2023ء
  2. مالک عالم سرور عالم، خورشید ناظر، اردو مجلس بہاولپور
  3. پندرہ روزہ حقیقت ،یکم تا پندرہ ستمبر 2023ء بہاولپور پاکستان

|belowclass = hlist

|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}