نورو وائرس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نورو وائرس
مترادفموسم سرما میں قے کی خرابی [1]
نورواک وائرس کا منتقلی کا برقیہ خرد نگار .سفید بار= 50 nm
اختصاصہنگامی طب, بچوں کے امراض
علاماتاسہال, قے, معدے کا درد , سر درد[2]
مضاعفاتجسم میں پانی کی کمی[2]
عمومی حملہوائرس کی منتقلی کے 12 سے 48 گھنٹے بعد [2]
دورانیہ1 to 3دن[2]
وجوہاتنورو وائرس[3]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر[3]
تدارکہاتھ دھونا, آلودہ سطحوں کی جراثیم کشی of [4]
علاجمعاون نگہداشت (کافی مقدار میں سیال پینا یا نس کے ذریعے سیال)[5]
تعدد685 ملین سالانہ[6]
اموات200,000سالانہ[6][7]

نورووائرس ، جسے موسم سرما میں قے کی خرابی کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، معدے کی سوزش کی سب سے عام وجہ ہے۔ [1] [6] اس انفیکشن کی خصوصیت غیر خونی اسہال ، قے اور پیٹ میں درد ہوتی ہے۔ [2] [3] بخار یا سر درد بھی ہو سکتا ہے۔ [2] علامات عام طور پر وائرس کے عیاں ہونے کے 12 سے 48 گھنٹے کے بعد ظاہر ہوتی ہیں اور صحت یاب ہونے میں ایک سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ [2] عموما یہ مرض کسی پیچیدگی کا باعث نہیں بنتا ہے، لیکن بعض اوقات جوانوں، بوڑھوں اور دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے،۔ [2]

یہ مرض آلودہ کھانے ، پانی یا شخصی رابطے کے ذریعے ہو تا ہے۔ وائرس عام طور پر منہ کے راستے سے منتقل ہوتا ہے۔ [3] یہ آلودہ سطحوں یا متاثرہ شخص کی قے کے ذریعے ہوا میں پھیل سکتا ہے۔ [3] خطرے کے عوامل میں غیر صحت بخش انداز میں کھانے کی تیاری اور گنجان علاقوں میں رہائش شامل ہے۔ [3] تشخیص عام طور پر علامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ [3] تصدیقی جانچ عموما دستیاب نہیں ہوتی ہے لیکن وبائی صورت حال میں صحت عامہ کی ایجنسیوں کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔ [3]

روک تھام میں مناسب طریقے سے ہاتھوںکی صفائی اور آلودہ سطحوں کی جراثیم کشی شامل ہے۔ [4] الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن وہ ہاتھ دھونے سے کم موثر ہیں۔ [4] نورو وائرس کے لیے کوئی ویکسین یا مخصوص علاج نہیں ہے۔ [4] [5] انتظام میں معاون نگہداشت شامل ہوتی ہے جیسے کہ کافی مقدار میں سیال پینا یا نس کے ذریعے سیال لینا۔ [5] جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے منہ کے ذریعے ری ہائیڈریشن سیال پینا بہترین حل ہے ،کیفین یا الکحل کے بغیر دیگر مشروبات بھی مدد گار ہو سکتے ہیں۔ [5]

نورو وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک سال میں بیماری کے تقریباً 685 ملین کیسز اور 200,000 اموات ہوتی ہیں۔ [6] [7] یہ مرض ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک میں عام ہے۔ [3] [8] پانچ سال سے کم عمر کے لوگ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ترقی پزیر دنیا میں ان کی اموات کی تعداد تقریباً 50,000 ہے۔ [6] عام طور پر نورو وائرس کے انفیکشن سردیوں کے مہینوں میں زیادہ ہوتے ہیں۔ [6] یہ اکثر وبائی ہوتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو گنجان علاقوں میں رہتے ہیں۔ [3] ریاستہائے متحدہ میں، خوراک سے پیدا ہونے والی تمام بیماریوں میں سے نصف کی وجہ نورو وائرس ہے۔ [3] اس وائرس کا نام اوہائیو کے شہر ناروالک کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں 1968 میں ایک وبا پھیلی تھی [9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Norovirus (vomiting bug)"۔ nhs.uk۔ 2017-10-19۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2018 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Norovirus Symptoms"۔ CDC (بزبان انگریزی)۔ 24 June 2016۔ 06 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Gary W. Brunette (2017)۔ CDC Yellow Book 2018: Health Information for International Travel۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 269۔ ISBN 9780190628611۔ 29 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  4. ^ ا ب پ ت "Preventing Norovirus Infection"۔ CDC (بزبان انگریزی)۔ 5 May 2017۔ 09 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  5. ^ ا ب پ ت "Norovirus - Treatment"۔ CDC۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  6. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Norovirus Worldwide"۔ CDC (بزبان انگریزی)۔ 15 December 2017۔ 07 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  7. ^ ا ب "Global Burden of Norovirus and Prospects for Vaccine Development" (PDF)۔ CDC۔ August 2015۔ صفحہ: 3۔ 29 دسمبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 
  8. GT Nguyen، K Phan، I Teng، J Pu، T Watanabe (October 2017)۔ "A systematic review and meta-analysis of the prevalence of norovirus in cases of gastroenteritis in developing countries"۔ Medicine۔ 96 (40): e8139۔ PMC 5738000Freely accessible۔ PMID 28984764۔ doi:10.1097/MD.0000000000008139 1.    ^ 5738000
  9. Timo Vesikari (2021)۔ "25. Norovirus vaccines in pipeline development"۔ $1 میں Timo Vesikari، Pierre Van Damme۔ Pediatric Vaccines and Vaccinations: A European Textbook (بزبان انگریزی) (Second ایڈیشن)۔ Switzerland: Springer۔ صفحہ: 289–292۔ ISBN 978-3-030-77172-0۔ 20 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2023