وزارت تعلیم (سعودی عرب)
وزارة التعليم MoE | |
حکومتی ادارہ کا جائزہ | |
---|---|
قیام | 1925 | بطور مجلس معارف
پیش رو ایجنسیاں |
|
دائرہ کار | حکومت سعودی عرب |
صدر دفتر | Takhassusi St, Al Mathar Ash Shamali, ریاض 12334, سعودی عرب |
حکومتی ادارہ افسرانِاعلٰی |
|
ویب سائٹ | www.moe.gov.sa |
وزارت تعلیم (انگریزی: Ministry of Education) (عربی: وزارة التعليم) سعودی عرب کی ایک وزارت ہے۔ اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے۔ [1]
تاریخ
[ترمیم]1926ء میں سلطان نجد عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود نے مملکت حجاز پر قبضہ کر لیا اور حجاز کی حکومت اور سلطنت نجد کو تحلیل کر دیا اور ایک نئی مملکت مملکت حجاز و نجد کا اعلان کیا جس کے فرمانروا عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود تھے۔ انھوں نے "مجلس معارف" (تعلیمی کونسل) کی بنیاد رکھی جس کی بنیادی توجہ حجاز میں تعلیم پر مرکوز تھی۔ 1953ء میں سعود بن عبدالعزیز آل سعود نے "مجلس معارف" کو "وزارت تعلیم" میں تبدیل کر دیا اور 24 دسمبر، 1953ء کو فہد بن عبدالعزیز آل سعود کو وزیر تعلیم مقرر کیا۔ لڑکیوں کی تعلیم میں فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کا انتیائی اہم کردار رہا۔ 1960ء جب فیصل بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد تھے لڑکیوں کی تعلیم کا علاحدہ عمومی ادارہ "مجلس عمومی برائے تعلیم البنات" (عربی: الرئاسة العامة لتعليم البنات) قائم کیا۔ اسی کے تحت شاہ فیصل کی بیوی ملکہ عفت نے پہلے لڑکیوں کے کالج عفت کالج کی بنیاد رکھی جو اب یونیورسٹی بن چکا ہے۔ 2002ء میں شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود نے لڑکیوں کے علاحدہ عمومی تعلیمی ادارے کو وزارت تعلیم میں ضم کر دیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Ministry Addresses آرکائیو شدہ 2015-09-24 بذریعہ وے بیک مشین." Royal Embassy of Saudi Arabia Washington, DC. Retrieved on November 5, 2015. "Ministry of Education Airport Road, Riyadh 11148 "