وہیکڑ
وہیکڑ | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
مملکت اعلی | حیویات |
عالم اعلی | حقیقی المرکزیہ |
مملکت | نباتات |
ذیلی مملکت | ویریدیپلانٹے |
ذیلی مملکت | سٹرپٹوفیٹا |
جزو گروہ | ایمبریوفائیٹ |
تحتی گروہ | نباتات عروقی |
ذیلی تقسیم | تخم بردار پودا |
سائنسی نام | |
Justicia adhatoda[2] لنی اس ، 1753 | |
مرادفات [3] | |
|
|
درستی - ترمیم |
وہیکڑ (انگریزی:Justicia adhatoda or Vasaka)ایک قسم کی خود رو سدا بہار جنگلی جھاڑی ہے اسے اڑوسہ، بسونٹا اور بہیکڑ بھی کہتے ہیں
وہیکڑ خوشاب چکوال اٹکوادی سون سکیسر سے لے کر سفید پتھر والے پہاڑی سلسلہ جو تقریباً سو کلومیٹر تک پھیلا ہے بہت عام ہے اس کے علاوہ کشمیر کی طرف کہوٹہ سہنسہ میں پایا جا ہے۔ اس کا پودا ایک گز سے دو گز تک اونچا ہوتاہے اس کی کئی شاخیں ہوتی ہیں جو جڑ کے قریب سے ہی پھیلتی ہیںاس کا پتا سبز آم کے پتہ کے مشابہ لیکن نرم ہوتا ہے اور جس جگہ یہ ہو وہاں تپ دق کی بیماری نہیں ہوتی اس میں سے گذر کر جو پانی آتا ہے اس میں جراثیم نہیں ہوتے۔ اس کے پتے پھوڑوں پر باندھنے سے افاقہ ہوتا ہے) وہیکڑ تمام پہاڑ کو سرسبز بناتا ہے۔ اس پودے کوکوئی جانور نہیںکھاتا۔اور سدا بہار پودا ہے یہ سارا سال ہرارہتا ہے۔
وہیکڑ کی جڑ، تخم، چھال اور پتوں کا ذائقہ انتہائی تلخ لیکن حکمت کے لحاظ سے کافی بیماریوں کے لیے اکسیر ہے اس کا پھول پھیکا لیکن اس کی جڑ کی ٹونٹی قدرے شیریں ہوتی ہے اس کے پھولوں کی بنی ہوئی گلقند پیٹ کے امراض کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔۔پھول سفید نہایت خوبصورت گچھوں میں لگتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ’’چوعرقہ ‘‘ کا اہم جز ہے اور قبض کشا ہے۔اس کے پھولوں کا شہد سب سے اچھا مانا جاتا ہے۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Plummer, J. (2021)۔ "Justicia adhatoda"۔ IUCN Red List of Threatened Species۔ 2021: e.T169274250A169300314۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2022
- ↑ "معرف Justicia adhatoda دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2024ء
- ↑ "Justicia adhatoda L."۔ Plants of the World Online۔ Royal Botanic Gardens, Kew۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019[مردہ ربط]
- ↑ کتاب المفردات المعروف خواص الادویہ صفحہ 78 ، حکیم مظفر حسین اعوان، شیخ غلام علی اینڈ سنز اردو بازار لاہور