پاکستان رینجرز
| پاکستان رینجرز Pakistan Rangers | |
|---|---|
| قیام | اگست 14, 1947 |
| ملک | |
| حجم | 100,000 فعال فوجی[1] |
| حصہ | پاکستان کے نیم فوجی دستے |
| صدر دفاتر | اسلام آباد، کراچی اور لاہور |
| نصب العین | Daim's Sahir'n "ہمیشہ تیار" |
| سرخ اور نیلا | |
پاکستان رینجرز ایک نیم فوجی ادارہ ہے، جس کا کام سرحدوں کی حفاظت اور جنگ و شورش زدہ علاقوں میں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس کا سربراہ میجر جنرل ہوتا ہے، جسے چیف آف آرمی سٹاف تعینات کرتے ہیں۔
پنجاب رینجرز کے موجودہ سربراہ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان ہیں جبکہ سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل عمر بخاری ہیں۔
پاکستان رینجرز کو انتظامی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پنجاب رینجرز اور سندھ رینجرز جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں اسے فرنٹیئر کور کہا جاتا ہے۔
پنجاب رینجرز:
پنجاب رینجرز کا ہیڈکوارٹر لاہور میں ہے۔ پنجاب رینجرز کا کام بھارت کے ساتھ 1300 کلومیٹر لمبی سرحد ( لائن آف کنٹرول) کی حفاظت کرنا ہے۔ آج کل پنجاب رینجرز پاک فوج اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مل کر دہشت گردوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہی ہے۔[2]
سندھ رینجرز:
سندھ رینجرز کا ہیڈکوارٹر کراچی میں ہے۔ جو بھارت کے ساتھ 912کلومیٹر لمبی سرحد ( لائن آف کنٹرول) کی حفاظت کرنا ہے۔ آج کل کراچی میں ایم کیو ایم کی ترپائی کرنے اور شہر میں امن کی فضا قائم رکھنے میں سرگرم عمل ہے۔ رینجرز کے اقدامات کی بدولت کراچی میں امن قائم ہوا ہے بدقسمتی سے رینجرز کی جانب سے گرفتار افراد کو عدلیہ سزا نہیں دیتی کراچی سینٹرل جیل میں گذشتہ پچاس سالوں کے سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض آٹھ سو کے قریب ہے
رینجرز کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کے اختیارات حاصل ہیں
پاکستان سپر لیگ 2018 کے لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز میں پاک فوج کے ساتھ رینجرز کے جوانوں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔[3]
رینجرز کو رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت بنایا گیا ہے۔
تصاویر
[ترمیم]-
پاکستان رینجرز
-
پاکستان رینجرز
پاکستان رینجرز کی ایک بڑی چھاؤنی پنوعاقل سندھ میں ہے، جبکہ ان دونوں میں پاکستان رینجرز سندھ کے کئی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اللہ تعالیٰ ان کو کامیاب کرے۔۔۔۔۔
حوالہ جات
[ترمیم]- پاکستان فوج، سانچہ جات
- برطانوی ہند میں 1942ء کی تاسیسات
- پاک فوج
- پاکستان کے سرکاری ادارے
- پاکستان میں 1947ء کی تاسیسات
- پاکستان میں 1959ء کی تاسیسات
- پاکستان نیم فوجی قوتیں
- پاکستانی وفاقی محکمے اور وکالات
- پنجاب، پاکستان میں فوج
- حکومت ذوالفقار علی بھٹو
- سندھ میں مسلح افواج
- قانون نافذ کرنے والے ادارے
- نیم فوجی تنظیمیں
- 1942ء میں قائم ہونے والے حکومتی شعبے
- 1947ء میں قائم شدہ عسکری اکائیاں اور تشکیلات
- 1947ء میں قائم ہونے والے حکومتی شعبے