پاکستان سپر لیگ
پاکستان سپر لیگ | |
---|---|
![]() | |
ممالک | ![]() |
منتطم | پاکستان کرکٹ بورڈ |
طرز | ٹوئنٹی/20 |
پہلا ٹورنامنٹ | 2016 |
آخری ٹورنامنٹ | 2020 |
طرز ٹورنامنٹ | دوہرا راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
کل ٹیمیں | 5 (موجودہ) |
موجودہ فاتح | اسلام آباد یونائیٹڈ |
کامیاب ترین | اسلام آباد یونائیٹڈ |
زیادہ دوڑیں | عمر اکمل![]() |
زیادہ وکٹیں | آندرے رسل![]() |
ٹی وی | پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سپر |
با ضابطہ ویب سائٹ | psl-t20 |
![]() |
پاکستان سپر لیگ پاکستان کی ٹی/20 پریمئر لیگ ہے۔ یہ لیگ ٹیموں کے نام کی بجائے شہروں کے نام پر مشتمل ہے۔ اس لیگ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے میں آمادہ کرنا اور پاکستان میں ٹوئنٹی/20 کرکٹ کا فروغ ہے۔ اس لیگ کا افتتاح 26 مارچ 2013ء کو ہونا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے اسی ملتوی کر دیا گیا۔ بعد ازاں، اس کا پہلا ایڈیشن 4 تا 23 فروری، 2016ء شارجہ اور دبئی میں کھیلی گئی 2019 میں ادھا اور2020 میں پوری لیگ پاکستان میں کھیلی گںٔی اور 2018 میں چھٹی ٹیم کی حیثیت سے ملتان سلطان کو کھلایا گیا[1]
معلومات[ترمیم]
پاکستان سپر لیگ کی پانچ فرنچائز کی نیلامی ملین93$ ڈالر کے عوض دس سال کے لیے کی گئی سب سے بڑی بولی کراچی کنگز کے لیے لگائی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ہر ٹیم میں 16کھلاڑی شامل کئیے گئے۔ کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔ * پلاٹینم 193000$
- ڈائمنڈ 65000$
- گولڈ 47000$
- سلور 28000$
- ایمرجنگ 25000$
مزید توسیع[ترمیم]
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 2019ءمیں اس لیگ کے چوتھے سلسہ میں 8 ٹیمیں کر دی جائیں گی اور 59 میچ کھیلے جائیں گے۔[2]
سارے پاکستانی میچز دیکھیے پی ٹی ؤی سپورٹس پر
لیگ کی ساخت[ترمیم]
قدر[ترمیم]
اس لیگ کی کل مالیت 93 ملین امریکی ڈالر ہے ۔
نیلامی[ترمیم]
پاکستان سپر لیگ کی پانچ فرنچائز کو 93 ملین امریکی ڈالر کے عوض دس سال کے لیے فروخت کیا گیا۔
کھلاڑیوں کی نیلامی[ترمیم]
پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو پانچ درجوں میں تقسیم کیا گیا۔ کھلاڑی زیادہ سے زیادہ قیمت نیلامی کی قیمت 140,000 امریکی ڈالر تھی۔ پاکستان نے کھلاڑیوں کے لیے 2 ملین امریکی ڈالر کا بیمہ کروایا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔[3]
زمرہ | قمیت ($) |
---|---|
پلاٹینم | $190,000 |
ڈائمنڈ | $65,000 |
گولڈ | $47,000 |
سلور | $28,000 |
امرجنگ | $25,000 |
کھلاڑی[ترمیم]
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے تین سالوں کے لیے لیگ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہو گی اور ہر ٹیم میں 6 غیر ملکی اور 10 مقامی کھلاڑی اور 2 ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔[4][5]
سیزن[ترمیم]
افتتاحی سیزن 4 تا 23 فروری شارجہ اور دوبئی میں کھیلا گیا سیمی فائنل تک ہر ٹیم نے دوسری ٹیم سے دو میچ کھیلے۔ فائنل میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 6وکٹ سے ہرا کرچیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عمر اکمل 335 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررجبکہ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے ۔
ٹیمیں[ترمیم]
ٹیم | شہر/صوبہ | مالک | قیام | کپتان | کوچ | |
---|---|---|---|---|---|---|
اسلام آباد یونائیٹڈ | اسلام آباد، ترلائی | اسلام آباد یونائیٹڈ (علی نقوی اور آمنہ نقوی) |
2015[ا] | ![]() |
![]() | |
کراچی کنگز | کراچی، سندھ | اے آر وائی گروپ (سلمان اقبال، سی ای او) |
2015[ا] | ![]() |
![]() | |
لاہور قلندرز | لاہور، پنجاب، پاکستان | قطر لوبریکینٹس کمپنی (فواد رانا، ایم ڈی) |
2015[ا] | ![]() |
![]() | |
ملتان سلطانز | ملتان، پنجاب، پاکستان | علی خان ترین و عالمگیر خان ترین | 2017[ب] 2018[پ] |
![]() |
![]() | |
پشاور زلمی | پشاور، خیبر پختونخوا | ہائیر پاکستان (جاوید آفریدی، سی ای او) |
2015[ا] | ![]() |
![]() | |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | کوئٹہ، بلوچستان | عمر ایسوسی ایٹس (ندیم عمر ، ڈائریکٹر) |
2015[ا] | ![]() |
![]() |
امپائر و دیگر آفیشلز[ترمیم]
بین الاقوامی امپائر جوئل ولسن پاکستان سے علیم ڈار ,شوذب رضا ،احمد شهاب ،راشد ریاض ،خالد محمود اور احسن رضا اس لیگ میں امپائر کے فرائض سر انجام دیے۔سری لنکا کے روشن مہانامہ اور پاکستان کے محمد انیس میچ ریفریز تهے۔[6]
ٹیلی ویژن اور بعید نما[ترمیم]
Sunset + Vine نامی کمپنی کو پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق چار سال کے لیے دیے گئے۔ جیو سوپر اور پی ٹی وی سپورٹس کو پاکستان میں نشریاتی حقوق تین سال کے لیے دیے گے۔ پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق 15ملین امریکی ڈالر کے عوض فروخت کئیے گئے۔ پاکستان سپر لیگ کو یوٹیوب پر بھی دکھایا گیا۔
نشریاتی حقوق
پاکستان
جیو سوپر اور پی ٹی وی سپورٹس
انگلینڈ
پرائم ٹی وی
ویسٹ انڈیز Flow tv
متحده عرب امارات OSN
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ کھیل - BBC Urdu - پاکستان سپر لیگ ملتوی کر دی گئی
- ↑ "Pakistan T20 League not to be underestimated - Lorgat". ESPN Cricinfo. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2013.
- ↑ Pakistan offers overseas players $2m life insurance | Cricket | ESPNcricinfo
- ↑ http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/sports/13-Jan-2013/indian-cricketers-keen-on-pakistan-super-league[مردہ ربط]
- ↑ Pakistan Super League: Indian players want to take part, says PCB official - The Express Tribune
- ↑ Koertzen, Proctor on board as PSL officials - Sport - DAWN.COM
بیرونی روابط[ترمیم]
|
|