نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نیشنل اسٹیڈیم
Nat Std01.JPG
میدان کی معلومات
مقام کراچی، سندھ، پاکستان
جغرافیائی متناسق نظام 24°53′46″N 67°4′53″E / 24.89611°N 67.08139°E / 24.89611; 67.08139متناسقات: 24°53′46″N 67°4′53″E / 24.89611°N 67.08139°E / 24.89611; 67.08139
تاسیس 21 اپریل 1955ء
گنجائش 34,228
ملکیت پاکستان کرکٹ بورڈ
مشتغل کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن
متصرف کراچی، پی آئی اے
اینڈ نیم
پویلین اینڈ
یونیورسٹی ایند
بین الاقوامی معلومات
پہلا ٹیسٹ 26 فروری - 1 مارچ 1955ء:
 پاکستان بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ 21 فروری - 25 فروری 2009ء:
 پاکستان بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ایک روزہ

21 نومبر 1980ء:
 پاکستان بمقابلہ {{country data ویسٹ انڈیز | flaglink/core | variant = | size = | name = | altlink = قومی کرکٹ ٹیم | altvar = کرکٹ

}}
آخری ایک روزہ 21 جنوری 2009ء:
 پاکستان بمقابلہ  سری لنکا
بمطابق 25 فروری 2009ء
ماخذ: http://content-usa.cricinfo.com/pakistan/content/ground/58956.html نیشنل سٹیڈیم، کرک انفو

نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے شہر کراچی کا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔ یہاں کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور کراچی کی مقامی کرکٹ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔

اسٹیڈیم میں 40 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کی بدولت یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔

کراچی کی کثیر آبادی کے باعث اسٹیڈیم میں توسیع کے منصوبہ جات زیر غور ہیں جس میں تماشائیوں کی گنجائش میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانچواں اور پاکستان کا گیارہواں فرسٹ کلاس میدان ہے۔

یہاں برقی قمقمے اور عظیم الجثہ ٹیلی اسکرین بھی نصب ہے جس کی بدولت یہ دنیا کے جدید ترین میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔

11 ستمبر کے بعد کراچی میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے باعث غیر ایشیائی ممالک نے کراچی میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ 5 سالوں میں صرف بنگلہ دیش اور سری لنکا نے یہاں میچز کھیلے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور کوششوں اور یقین دہانیوں پر اسٹیڈیم کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔

اس میدان پر 1996ء کے عالمی کپ کا ایک کوارٹر فائنل مقابلہ بھی منعقد ہوا۔

اولین مقابلے[ترمیم]

نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ 26 فروری 1955ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جبکہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ 21 نومبر 1980ء میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا۔

پاکستان کا شاندار ٹیسٹ ریکارڈ[ترمیم]

نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ ٹیم کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں پاکستان 1955ء میں اولین میچ سے 2000ء تک کھیلے گئے 34 میں سے 17 مقابلوں میں فتحیاب ہوا اور کبھی شکست نہیں کھائی۔ اس میدان پر پاکستان کو واحد شکست دسمبر 2000ء میں انگلستان کے ہاتھوں ہوئی۔

اب تک یہاں کھیلے گئے 39 ٹیسٹ میچوں میں سے 21 میں پاکستان کامیاب ہوا اور اس کی واحد شکست انگلستان کے خلاف مذکورہ بالا شکست تھی۔

ریکارڈز[ترمیم]

ٹیسٹ[ترمیم]

ایک روزہ بین الاقوامی[ترمیم]

متعلقہ مضامین[ترمیم]

قذافی اسٹیڈیم

کراچی

کرکٹ

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کرک انفو پر