دیبل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دیبل کراچی سے 37 میل دور بھمبھور کے مقام پر ایک قدیم بندرگاہ ہے۔ مسلمانوں نے ہندوستان میں سب سے پہلے اسی بندرگاہ پر اپنا جھنڈا لہرایا۔ یہاں ہندوؤں کے مندر بکثرت تھے اور وہ اس شہر کو دیول بندر کہتے تھے۔ تاریخ اور روایتوں میں دیبل کو بھمبھور، دیول اور لاہری بندر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ 1912ء کی کھدائی میں یہاں سے ایسے آثار ملے ہیں جو اسلامی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]