موہٹہ پیلس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
موہٹہ پیلس
Mohatta Palace Renovated.JPG
Mohatta Palace Museum after renovation
موہٹہ پیلس is located in کراچی
موہٹہ پیلس
محل وقوع کراچی میں
عمومی معلومات
معماری طرز Indo-Saracenic architecture
شہر یا قصبہ Karachi
ملک Pakistan
تکمیل 1927
مؤکل Shivratan Chandraratan Mohatta
تکنیکی تفصیلات
ساختی نظام Pink جودھ پور stone in combination with the local yellow stone from Gizri.
سائز 18,500 فٹ مربع (1,720 میٹر2)
ڈیزائن اور تعمیر
معمار Agha Ahmed Hussain
موہٹہ پیلس

"موہٹا پیلس" ایک ایسا محل ہے جو کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں واقع ہے یہ محل پاکستان کے قیام سے قبل "شیورام موہٹا" نامی ایک ہندو تاجر نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کی رہائش کے لیے ساحل کے قریب 1927 میں سے تعمیر کروایا تھا۔
"تقسیم ہند کے بعد موہٹا پیلس پاکستان کے حصے میں آگئیں بعد ازاں شہر کی مشہور عمارت ہونے کے باعث موہٹا پیلس کی عمارت کو بانی پاکستان قائداعظم کی بہن فاطمہ جناح کو رہائش کے لیے دیدیا گیا تھا، جسے بعد میں " قصر فاطمہ" کا نام بھی دیاگیا۔ فاطمہ جناح اپنے انتقال تک یہیں مقیم رہیں۔ ان کی رحلت کے کئی سالوں بعد اس عمارت کو حکومت سندھ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

عمارت[ترمیم]

موہٹا پیلس ہزاروں گز کے وسیع و عریض رقبے پر مشتمل دو منزلہ عمارت ہے۔ جسے مسلمان ماہر تعمیرات آغا محمد حسین نے ڈیزائن کیا تھا۔ عمارت کے چاروں طرف چار گنبد، جبکہ چھت پر 5 گنبد بنائے گئے ہیں جو اس عمارت کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔