قلعہ بجنوٹ

متناسقات: 28°05′24″N 71°40′55″E / 28.089930°N 71.682008°E / 28.089930; 71.682008
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قلعہ بجنوٹ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ بجنوٹ
بجنوٹ، ضلع بہاولپور, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں کا مقام
قلعہ بجنوٹ is located in پاکستان
قلعہ بجنوٹ
قلعہ بجنوٹ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات28°05′24″N 71°40′55″E / 28.089930°N 71.682008°E / 28.089930; 71.682008
تعمیرآٹھویں صدی عیسوی

قلعہ بجنوٹ کا پرانا نام قلعہ ونجھروٹ تھا۔ اس قلعہ کو راجا ونجھہ یا بجا بھاٹیا نے 757ء میں تعمیر کروایا تھا۔ 1178ء میں اس قلعہ کو شہاب الدین غوری نے مسمار کرا دیا تھا۔ یہ قلعہ مدتوں تک کھنڈر کی حالت میں پڑا رہا پھر 1757ء میں موریا داد پوترہ نے اس کی ازسر نوتعمیر کرائی۔ 1759ء میں علی مراد خان نے یہ قلعہ لے کر مرمت کرائی۔ دو سو سال تک یہ قلعہ مرمت کے بغیر پڑا رہا۔ آخر کار منہدم ہوکر تباہ ہو گیا، اب یہ قلعہ کھنڈر کی صورت میں موجود ہے، مگر پھر بھی یہ اپنی شاندار حالت کو بیان کرتا ہے۔ یہ قلعہ نواں کوٹ قلعہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس قلعہ کو بنانے میں چونے کا پتھر استعمال ہوا ہے، جو مقامی طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ قلعہ گول صورت میں ہے، جو چاروں طرف 300 فٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ شمال کی طرف 11 فٹ چوڑا داخلی دروازہ ہے، جس پر 3 کمرے بنے ہوئے ہیں۔ اس کی دیواریں 21 فٹ تک بلند ہیں۔ قلعہ دراوڑ سے اس کا فاصلہ تقریباً 90 کلومیٹر اور بہاولپور شہر سے 163 کلومیٹر ہے۔ ۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]