بہاولپور ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بہاولپور ریلوے اسٹیشن
Bahawalpur Railway Station
محل وقوعبہاولپور
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access Feature ticket office inv 2.svg Aiga ticketpurchase inv.svg Aiga waitingroom inv.svg Aiga toilets inv.svg Aiga baggagelockers inverse.svg Aiga escalator inv.svg Aiga elevator inv.svg Aiga restaurant inv.svg Aiga taxi inv.svg Aiga parking inv.svg Aiga bus inv.svg
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈBWPR[1]
تاریخ
سابقہ نامگریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

بہاولپور ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر بہاولپور میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے اور یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی کافی ٹرینں روکتیں ہیں۔

یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، جھنگ، نوابشاہ، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد سبی، اٹک، خانیوال، کوٹری اور نارووال شامل ہیں۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا کوڈ BWPR ہے۔

سہولیات[ترمیم]

بہاولپور ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی سہولیات موجود ہیں۔

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا[ترمیم]

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی شمالی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔

ویٹنگ ہالز[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمالی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے، اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔

کارگو ایریا[ترمیم]

بہاولپور ریلوے سٹیشن لوگوں کو سٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے، اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمال مغربی عمارت میں واقع ہے۔

ایڈمن آفسز[ترمیم]

انتظامیہ کے دفاتر جن میں بہاولپور ریلوے اسٹیشن اور بہاولپور ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی جنوبی عمارت میں واقع ہیں۔

پلیٹ فارمز[ترمیم]

بہاولپور ریلوے سٹیشن پانچ پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافر ٹرینوں کی خدمت کرتا ہے۔ دو اضافی پلیٹ فارمز خاص طور پر انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور خدمات کے لیے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]

متناسقات: 28°25′24″N 70°18′10″E / 28.4233°N 70.3027°E / 28.4233; 70.3027

پاکستان ریلویز
پچھلا اسٹیشن
صادق آباد
بہاولپور ریلوے اسٹیشن اگلا اسٹیشن
ملتان چھاؤنی