پاکپتن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکپتن ریلوے اسٹیشن
Pakpattan Railway Station
محل وقوعپاکپتن
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)لودھراں-رائے ونڈ برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈPPX
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
پکا سدھار لودھراں-رائے ونڈ برانچ لائن چاہ نور محمد
Map

پاکپتن ریلوے اسٹیشن ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ لودھراں-رائے ونڈ برانچ لائن پر اہم اسٹیشن ہے جو مراد چشتی ریلوے اسٹیشن اور چاہ نور محمد ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

پاکپتن ریلوے اسٹیشن پرلوکو شیڈ، ٹرن ٹیبل اور ریل گاڑی میں پانی بھرنے کے انتظامات موجود ہیں۔ پاکپتن ریلوے اسٹیشن کا قیام 1924ء کو عمل میں لایا گیا ۔ فرید ایکسپریس اس برانچ لائن کی واحد ایکسپریس ریل گاڑی ہے جو لاہور سے کراچی کے درمیان (براستہ، رائیونڈ جنکشن، قصور جنکشن، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں ) چلتی ہے۔ اس کے علاوہ اس برانچ لائن پر پاکپتن پیسنجر لاہور سے سمہ سٹہ کے درمیان براستہ (لودھراں، وہاڑی، پاکپتن، قصور) چلتی تھی جو فی الحال معطل ہے اس کے علاوہ قصور جنکشن اور پاکپتن کے درمیان ایک اور پیسنجر ٹرین بلھے شاہ پیسنجر ٹرین بھی چلتی تھی جسے محکمہ ریلوے بحال کرنے پر غور کررہا ہے۔ فرید ایکسپریس کی وجہ سے اس اسٹیشن پر گاڑی کی آمد کے ساتھ کافی گہما گہمی ہوتی ہے۔ فریدایکسپریس کو سمہ سٹہ سے ڈرائیور پاکپتن تک لاتے ہیں جو یہاں رات بھر قیام کرتے ہیں اور اگلے دن لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کو سمہ سٹہ تک لے جاتے ہیں ۔ یہاں گاڑی تقریباً بیس منٹ رُکتی ہے جہاں بوگیوں میں پانی بھرا جاتا ہے۔ اس پورے سیکشن پر ٹرن ٹیبل (انجن کا رُخ موڑنے) کی سہولت صرف قصور جنکشن اور پاکپتن ریلوے اسٹیشن پر ہی واقع ہے۔ دریا ستلج کے قریب واقع پاکپتن ایک قدیم شہر ہے جس کا پرانا نام اجودھن تھا جسے بعد میں بدل کر پاک پتن رکھ دیا گیا تقسیم پاکستان سے پہلے اس علاقے میں سکھ بڑی تعداد میں رہتے تھے۔ پاکپتن کی دو تحصیلیں ہیں ایک پاکپتن اور دوسری عارف والا۔ پاکپتن بذریعہ ملتان، دہلی روڈ عارف ولا، بوریوالہ، وہاڑی، ملتان اور قصور سے ملا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ساہیوال اور بہاولنگر سے بھی ملا ہوا ہے۔

معلومات[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق پاکپتن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ PPX ہے۔

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

پاکپتن ریلوے اسٹیشن پاکپتن میں واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔