مندرجات کا رخ کریں

واہ ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
واہ ریلوے اسٹیشن
Wah Railway Station
محل وقوعواہ
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی–پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈWAH
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بودھو
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن حسن ابدال
Map

واہ ریلوے اسٹیشن ، تحصیل ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی، صوبہ پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ واہ ریلوے اسٹیشن کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ راولپنڈی سے اس ریلوے اسٹیشن کا فاصلہ تقریبا 48 کلومیٹر ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن کی اونچائی سطح سمندر سے تقریبا 457 میٹر ہے۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

یہ ریلوے اسٹیشن برطانوی دور میں 1909ء کے آس پاس تعمیر کیا گیا تھا۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق واہ ریلوے اسٹیشن کا کوڈ WAH ہے

سہولیات

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔ واہ ریلوے اسٹیشن ایک چھوٹا سا اسٹیشن ہے جو ایک چھوٹی سی عمارت پر مبنی ہے۔ واہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں کچھ کمرے ہیں جن میں اسٹیشن ماسٹر آفس ، ٹکٹ گھر اور ویٹنگ ہال وغیرہ شامل ہیں۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ گیلری کے اندر ایک طرف سرخ بالٹیاں بھی لٹکی ہوئی ہیں جو ریت اور پانی سے بھری ہوئی ہیں جنہیں آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

محل وقوع

[ترمیم]

واہ ریلوے اسٹیشن واہ میں واقع ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن کی عمارت ایک ٹھوس اینٹ سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے اندر اور باہر سفید رنگ میں پینٹ کیا گیا ہے اور عمارت کے بیرونی ٹف فرنٹ پر اردو اور انگریزی میں "واہ" لکھا ہوا ہے۔ واہ ریلوے اسٹیشن راولپنڈی ڈویژن کا تقریبا آخری اسٹیشن بھی ہے۔ واہ ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹوکن استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس ریلوے اسٹیشن اور خوبصورت علاقے کے ارد گرد بہت سے درخت ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. فہد سعید (29 اپریل 2023)۔ "واہ ریلوے اسٹیشن"۔ fahadsj.blogspot.com 

بیرونی روابط

[ترمیم]