مندرجات کا رخ کریں

شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ولہار ریلوے اسٹیشن سے رجوع مکرر)
شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن
Shaheed Haider Ali Railway Station
محل وقوعولہار
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈWLR
تاریخ
سابقہ نامولہار ریلوے اسٹیشن
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
رتی
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن ماچھی گوٹھ
Map

شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن ، پاکستان میں واقع ہے۔ اس اسٹیشن کا سابقہ نام ولہار ریلوے اسٹیشن تھا جو تبدیل کر کے شہید حیدر علی رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسٹیشن کا نام گینگ مین کے نام سے منسوب ہوا ہے۔ شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد میں واقع ہے جس کے بعد صوبہ سندھ شروع ہو جاتا ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

گینگ مین حیدر علی یکم مارچ 2023ء کو رات 3 بجے ڈیوٹی پر مامور تھا اور اس نے مسلح دہشت گردوں کی ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ دہشت گردوں نے دوران مقابلہ گولیاں مار کر حیدر علی کو شہید کر دیا۔ جس کے بعد پاکستان ریلویز نے ولہار ریلوے اسٹیشن کا نام 158 سال بعد تبدیل کر کے حیدر علی شہید رکھ دیا گیا۔

معلومات

[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن کا کوڈ ڈبلیو ایل آر (WLR) ہے۔

موجودہ حالت

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

[ترمیم]

شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن ولہار میں واقع ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔