لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن Lahore Junction Station | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن | ||||||||||||||||
محل وقوع | امپریس روڈ لاہور، پنجاب 54000 | |||||||||||||||
متناسقات | 31°34′38″N 74°20′11″E / 31.5772°N 74.3363°Eمتناسقات: 31°34′38″N 74°20′11″E / 31.5772°N 74.3363°E | |||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||
لائن(لائنیں) | کراچی–پشاور ریلوے لائن لاہور-واہگہ برانچ لائن | |||||||||||||||
پلیٹ فارم | 11 | |||||||||||||||
ٹریک | 11 | |||||||||||||||
روابط | ![]() ![]() ![]() | |||||||||||||||
تعمیرات | ||||||||||||||||
ساخت قسم | معیاری | |||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | LHR[1] | |||||||||||||||
تاریخ | ||||||||||||||||
عام رسائی | 1860 | |||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||
| ||||||||||||||||
محل وقوع | ||||||||||||||||
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن (پنجاب، پاکستان) |
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے صوبہ پنجاب، لاہور میں واقع ہے، جو برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ جنوبی ایشیا میں برطانوی طرز تعمیر کی ایک مثال ہے جو برطانوی راج کے دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ اسٹیشن لاہور - واہگہ ریلوے لائن کا جنکشن ہے جو لاہور کو دہلی، بھارت سے ملاتی ہے۔ برطانوی دور میں مرتب کیا جانے والا ریلوے کا نیٹ ورک بہت وسیع تھا اور ان نے اس علاقے کی ثقافت اور معاشی نظام پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن کے گیارہ پلیٹ فارم ہیں اور پلیٹ فارم نمبر 1 کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ “سمجھوتہ ایکسپریس“ کے لیے مخصوص ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین زمینی رابطے کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ پلیٹ فارم سمجھوتہ ایکسپریس کی منزل بھی ہے اور یہیں سے یہ بھارت کے لیے روانہ بھی ہوتی ہے۔
تاریخ[ترمیم]
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن برطانوی حکومت نے تعمیر کروایا۔ اس سٹیشن کی تعمیر کا ٹھیکا میاں محمد سلطان چغتائی کو عطا کیا گیا، جو شاہی مغل سلطنت کے سابقہ شہزادے تھے۔ اس اسٹیشن کی مرکزی عمارت کا سامنے کا حصہ حکومت نے رد کر دیا تھا، جس کو سلطان چغتائی نے اپنی جیب سے دوبارہ تعمیر کروایا۔
سہولیات[ترمیم]
چونکہ یہ پاکستان میں ریلوے نیٹ ورک کا مرکزی اسٹیشن ہے تو یہاں میسر کسی بھی عظیم ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کے متوازی ہیں۔ خوراک، کتب خانے، مشروب کے مراکز اور بینکوں کی سہولیات یہاں اتم درجہ ہر پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ کچھ عالمی اہمیت کے ہوٹلوں جیسے میک ڈونلڈ اور پیزا ہٹ نے یہاں اپنی شاخیں پلیٹ فارم نمبر 2 پر قائم کی ہیں۔
تصاویر[ترمیم]
- Lahorerailwaystation13.jpg
لاہور ریلوے اسٹیشن کا رات کا مرکز
حوالہ جات[ترمیم]
مزید دیکھیے[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
پاکستان ریلویز | ||
---|---|---|
پچھلا اسٹیشن خانیوال جنکشن |
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن | اگلا اسٹیشن راولپنڈی |