مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن Mandra Jn Railway Station | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | ||||||||||||||||
محل وقوع | ریلوے روڈ، مندرہ![]() | |||||||||||||||
متناسقات | 33°21′53″N 73°14′16″E / 33.3647°N 73.2377°E | |||||||||||||||
مالک | پاکستان ریلویز | |||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||
پلیٹ فارم | 2 | |||||||||||||||
ٹریک | 4 | |||||||||||||||
تعمیرات | ||||||||||||||||
پارکنگ | موجود ہے | |||||||||||||||
بائیسکل سہولیات | موجود ہے | |||||||||||||||
معذور رسائی | ![]() | |||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | MNA | |||||||||||||||
کرایہ زون | پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن | |||||||||||||||
تاریخ | ||||||||||||||||
عام رسائی | 1916 | |||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||
| ||||||||||||||||
![]() |

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی، پاکستان میں واقع ہے۔[1][2] یہ اسٹیشن کراچی-پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ مندرہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے یہاں سے ریل گاڑیاں مندرہ–بھون ریلوے کے ذریعے چکوال کو جاتی تھیں۔[3] تقریباً بیس برس قبل اس ریلوے لائن کو اُکھاڑ کر ختم کر دیا گیا تھا۔ مندرہ ریلوے اسٹیشن دو پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔
مندرہ ریلوے اسٹیشن جو کچھ عرصہ پہلے بہت خوبصورت تھا یہاں دور دراز کے مسافر جب ریل کا سفر کر کے واپس آتے تھے تو ان کی تھکان مندرہ اسٹیشن پر اترتے ہی دور ہو جاتی تھی۔ مگر آہستہ آہستہ اس اسٹیشن پر تمام ریل گاڑیوں کے اسٹاپ ختم کر دیے گئے اور اسٹیشن کی رونقیں مانند پڑ گئیں۔ اب مسافروں کو مندرہ اسٹیشن کی بجائے ریل کا سفر کرنا پڑے تو راولپنڈی یا گو جر خان کا رخ کرنا پڑتا ہے۔[4]
تاریخ
[ترمیم]مندرہ ریلوے اسٹیشن کی بنیاد 1916ء میں رکھی گئی۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے یہاں سے ریل گاڑیاں مندرہ–بھون ریلوے کے ذریعے چکوال کو جاتی تھیں۔ بھون اور مندرہ کے درمیان ریلوے لائن کی تجویز اصل میں 20 ویں صدی کے آغاز پر چکوال کے معدنی امیر علاقے سے مال برداری کے لیے کی گئی تھی۔ 1913ء میں، نارتھ ویسٹرن سٹیٹ ریلوے نے لائن کو تعمیر کرنا شروع کیا۔ 44 کلومیٹر کا مندرہ-ڈھڈیال سیکشن 1 مئی 1915ء کو کھولا گیا، ڈھڈیال-چکوال سیکشن 1 جون 1915ء کو اور چکوال-بھون سیکشن 15 جنوری 1916ء کو کھولا گیا۔[5]
معلومات
[ترمیم]موجودہ حالت
[ترمیم]اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن میں واٹر کولر، بیت الخلا اور آرام کی جگہیں وغیرہ شامل ہیں۔
محل وقوع
[ترمیم]مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن، ریلوے روڈ، مندرہ میں واقع ہے۔ اور یہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
رابطہ کی معلومات
[ترمیم]پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MNA ہے۔
مندرہ–بھون ریلوے
[ترمیم]مندرہ سے بھون ریلوے لائن چکوال کو جاتی ہے۔ اس لائن پر درج ذیل اسٹیشنز ہیں۔
- مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
- تاراگڑھ ریلوے اسٹیشن
- سکھو ریلوے اسٹیشن
- دولتالہ ریلوے اسٹیشن
- سید کسراں ریلوے اسٹیشن
- ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
- چک نورنگ ریلوے اسٹیشن
- چکوال ریلوے اسٹیشن
- بھون ریلوے اسٹیشن
مندرہ-بھون ریلوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
تصاویر
[ترمیم]-
مندرہ ریلوے اسٹیشن
-
مندرہ ریلوے اسٹشین
-
مندرہ ریلوے اسٹیشن
-
مندرہ ریلوے اسٹیشن
-
اسٹیشن ٹیگ 1
-
اسٹیشن ٹیگ 2
-
پلیٹ فارم 2 سے منظر
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Mandra Junction Railway Station"۔ pakistani.pk۔ 28 اپریل 2023
- ↑ "[IRFCA] Pakistan Railway Stations"۔ www.irfca.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-02-01
- ↑ Nabeel Anwar Dhakku (3 May 2015). "100-year-old railway track yearns for revival". Dawn (بزبان انگریزی). Pakistan. Retrieved 2017-05-12.
- ↑ Atiq (25 دسمبر 2022)۔ "Mandra Junction Railway Station"۔ railwaystations.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-04-28
- ↑ Mumtaz Alvi (26 Apr 2017). "Proposal to revive Mandra-Chakwal-Bhoun rail link hailed". thenews.com.pk (بزبان انگریزی). ISLAMABAD. Retrieved 2017-05-12.
بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین
- پاکستان کے ریل نقل و حمل رہنمائی خانہ جات
- پاکستان کی ریلوے لائنوں کے سانچے
- پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
- پاکستان کے ریلوے اسٹیشن
- پاکستان میں ریل نقل و حمل
- پنجاب کے ریلوے اسٹیشن
- تحصیل گوجرخان میں ریلوے اسٹیشن
- تحصیل گوجرخان
- ضلع راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن
- کراچی-پشاور ریلوے لائن پر واقع ریلوے اسٹیشن
- گوجر خان
- مندرہ–بھون ریلوے لائن پر ریلوے اسٹیشن
- 1916ء میں قائم ہونے والے ریلوے اسٹیشن