ہزارہ ایکسپریس
ہزارہ ایکسپریس Hazara Express | |
---|---|
مجموعی جائزہ | |
قسم سروس | ایکسپریس |
موجودہ آپریٹر | پاکستان ریلویز اور پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس |
موقع حبالہ | www.pakrail.com |
روٹ | |
آغاز | کراچی شہر |
اسٹاپ | 40 |
اختتام | حویلیاں |
فاصلہ | 1,600 کلومیٹر (990 میل) |
سروس فریکوئنسی | روزانہ |
ٹرین تعداد | 11 اپ (کراچی -> حویلیاں), 12 ڈاون (حویلیاں -> کراچی) |
بورڈ خدمات | |
کلاسز | ایکونومی |
بیٹھنے کا انتظام | دستیاب |
سونے کے انتظامات | دستیاب |
کیٹرنگ سہولیات | دستیاب |
سامان سہولیات | دستیاب |
تکنیکی | |
ٹریک گیج | براڈ گیج |
ہزارہ ایکسپریس پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور حویلیاں کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا نام ہزارہ پر رکھا گیا، جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک علاقہ اور ڈویژن ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔
2006ء سے پہلے یہ ٹرین چناب ایکسپریس کے نام سے چلتی تھی۔ 15 فروری 2006ء کو پاکستان ریلویز نے اس کا نام تبدیل کر کے ہزارہ ایکسپریس کر دیا اس کو پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس کے اشتراک سے چلانا شروع کیا۔
ہزارہ ایکسپریس ایکونومی کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے حویلیاں تک کا 1,600 کلومیٹر (990 میل) فاصلہ 33 گھنٹوں میں تہ کرتی ہے۔
راستہ
[ترمیم]کراچی شہر ریلوے اسٹیشن - خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن براستہ –کراچی-پشاور ریلوے لائن - خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن - شورکوٹ کینٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن براستہ –خانیوال-وزیر آباد برانچ لائن شورکوٹ کینٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن - لالہ موسیٰ جنکشن ریلوے اسٹیشن براستہ شورکوٹ-لالہ موسیٰ برانچ لائن لالہ موسیٰ جنکشن ریلوے اسٹیشن - ٹیکسلا کینٹ ریلوے اسٹیشن براستہ کراچی-پشاور ریلوے لائن ٹیکسلا کینٹ ریلوے اسٹیشن - حویلیاں ریلوے اسٹیشن براستہ خنجراب ریلوے
اسٹاپز
[ترمیم]- کراچی شہر
- کراچی چھاؤنی
- ڈرگ روڈ
- لانڈھی
- کوٹری جنکشن
- حیدرآباد جنکشن
- ٹنڈو آدم
- نوابشاہ
- پڈیدن
- بھریا روڈ
- لکھا روڈ
- محراب پور
- روہڑی جنکشن
- پنوعاقل
- میرپور متھیلو
- صادق آباد
- رحیم یار خان
- خان پور
- ڈیرہ نواب صاحب
- مبارک پور
- سمہ سٹہ
- بہاولپور
- لودھراں
- شجاع آباد
- ملتان چھاؤنی
- خانیوال جنکشن
- شورکوٹ چھاؤنی جنکشن
- جھنگ صدر
- سلانوالی
- شاہين آباد جنکشن
- سرگودھا جنکشن
- بھلوال
- ملکوال
- منڈی بہاوالدین
- لالہ موسیٰ جنکشن
- جہلم
- دینہ
- گوجرخان
- راولپنڈی
- ٹیکسلا جنکشن
- ہری پور
- حویلیاں [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Pakistan Railways official website, Hazara Express Timings آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.com (Error: unknown archive URL), Retrieved on 10 January 2014