کوٹری جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوٹری جنکشن ریلوے اسٹیشن
Kotri Jn Railway Station
محل وقوعکوٹری
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈKOT
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بھولاری
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن حیدرآباد جنکشن
ٹرمینس کوٹری-اٹک لائن جامشورو
حیدرآباد-کھوکھراپار برانچ لائن حیدرآباد جنکشن
حیدرآباد-بدین برانچ لائن حیدرآباد جنکشن
بطرف بدین
Map

کوٹری جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ کوٹری جنکشن کراچی-پشاور ریلوے لائن پر دریا ئے سندھ کے کنارے حیدرآباد جنکشن اور بولاری ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کوٹری جنکشن پاکستان کے سب سے پرانے ریلوے اسٹیشنوں میں سے ہے ۔ کیونکہ اپریل 1858 ءمیں پہلی ریلوے لائن کراچی سے کوٹری کے درمیان بچھانے کا کام شروع ہوا اور 13 مئی1861 ءکو اس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا اور اسی دن کراچی سے کوٹری درمیان پہلی مسافر ریل گاڑی چلائی گئی تھی۔ کراچی اورکوٹری کے درمیان کل فاصلہ 174 کلومیٹر ہے۔

کوٹری جنکشن سے ایک ریلوے لائن دریا ئے سندھ کے متوازی براستہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، لیہ بھکر، میانوالی اور اٹک جنکشن تک جاتی ہے۔ جسے مین لائن نمبر 2 کہتے ہیں جو پشاور اور کراچی کے درمیان مین لائن ون کے علاوہ متبادل راستہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کوٹری جنکشن کراچی کو کوئٹہ سے ملانے کے لیے قریب ترین راستہ فراہم کرتا ہے جو براستہ جیبب کوٹ، جیکب آباد ہے۔

کوٹری جنکشن دریا سندھ کے عین کنارے پر ہے ریل گاڑیاں کوٹری جنکشن سے حیدرآباد کے لیے نکلتے ہی دریا ئے سندھ پر واقع مہران ریلوے پل میں داخل ہوجاتے ہیں جبکہ حیدرآباد سے آنے والی گاڑی کوٹری ریلوے پل سے کوٹری جنکشن میں داخل ہوجاتی ہے۔

کوٹری جنکشن سندھ کے ضلع جام شورو میں واقع ہے اور کوٹری جنکشن سے چند کلومیٹر پر ہی دریا سندھ پر کوٹری بیراج واقع ہے۔ جو دریا سندھ پر آخری بیراج ہے اس کے بعد دریا ئے سندھ بدین کے علاقے سے گذر کر اپنا ڈیلٹا بناتا ہوا بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کوٹری جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KOT ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

کوٹری جنکشن ریلوے اسٹیشن کوٹری میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]