سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن
سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن Sialkot Jn railway station | |
---|---|
محل وقوع | سیالکوٹ جنکشن |
مالک | وزارت ريلوے |
دیگر معلومات | |
اسٹیشن کوڈ | SLK |
تاریخ | |
سابقہ نام | گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے |
![]() |
سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں وزیر آباد - نارووال برانچ ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ اسٹیشن 1880ء میں برطانوی دور حکومت میں قائم کیا گیا۔ یہ سیالکوٹ شہر - سیالکوٹ چھاونی ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔ قیام پاکستان سے قبل یہ ریلوے لائن سیالکوٹ کو جموں سے منسلک کرتی تھی۔
متناسقات: 32°29′56″N 74°32′31″E / 32.4988°N 74.5420°E
اٹھارہ سو اسی میں قائم ہونے والا سیالکوٹ کا ریلوے اسٹیشن کبھی جموں اور گورداسپور کے راستوں پہ ایک اہم جنکشن تھا۔ اسٹیشن پر پنجاب کے محبوس میدانوں سے گھبرا کر ہمالے کا رخ کرنے والے مسافروں کی بھیڑ ہوتی اور اس میں ہندو کھانا، مسلمان کھانا یا ہندو پانی، مسلمان پانی کی تکرار کان پڑی آواز سننے نہیں دیتی تھی۔ یہ اسٹیشن اب دو موسموں کے بیچ نہیں بس شہر کے دو حصوں کے درمیان واقع ہے۔ ریل کی باریک لکیر اب جموں کی طرف جاتے جاتے، چھاؤنی سے تھوڑا آگے بڑھ کر رک جاتی ہے۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
پاکستان ریلویز | ||
---|---|---|
پچھلا اسٹیشن یہاں درج کریں |
سیالکوٹ جنکشن ریلوے اسٹیشن | اگلا اسٹیشن یہاں درج کریں |