ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن
Mari Indus Railway Station
محل وقوعماڑی انڈس
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMAT
Map

ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن ، ضلع میانوالی، پاکستان میں کوٹری-اٹک ریلوے لائن پر واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن اپنی خوبصورت اور قدیم طرز تعمیر اور تاریخی حیثیت کی بدولت پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس شہر کی رونق بھی اسی اسٹیشن سے ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ قدیم سفید عمارت، خوبصورت پرانے طرز کے شیشوں والے دروازے اور کھڑکیاں، لکڑی کی پرانی بنچیں، سادہ سا پلیٹ فارم، لکڑی کی اونچی پانی کی ٹینکی اور ریلوے کا پرانا سامان، یوں لگتا ہے جیسے بندہ اسی یا نوے کی دہائی میں موجود کوئی دور دراز ریلوے اسٹیشن دیکھ رہا ہو۔ اِس کے دو اطراف میں پہاڑیاں اور تھوڑے ہی فاصلے پر دریائے سندھ بہہ رہا ہے۔ یہاں جگہ جگہ مختلف پٹریاں بکھری ہوئی ہیں۔ 1891ء میں بنائی گئی اس کی عمارت آج بھی کچھ مرمت کے بعد اسی طرح دلکش اور جاذبِ نظر ہے۔ اسٹیشن کے بہت سے حِصے اب استعمال میں نہیں اور انھیں بند کر دیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر ریل کے پہیئے اور دیگر سامان ضائع ہونے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے یہاں صرف ایک گاڑی اٹک پسنجر آیا کرتی تھی لیکن اب دو نئی ٹرینیں چلانے کے بعد یہاں کی رونق میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ اس اسٹیشن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہاں چوڑی اور تنگ پٹریوں کا ملاپ ہوتا ہے ۔ اس کے ایک جانب چوڑے گیج والی پٹری ہے جو اسے لاہور سے ملاتی ہے جبکہ دوسری جانب تنگ پٹری ہے جو ماڑی کو کالاباغ ،کمر مشانی ،عیسیٰ خیل، لکی مروت اور آگے بنوں اور پھر ٹانک سے ملاتی ہے جو اب بند کر دی گئی ہے۔ تاجِ برطانیہ نے ماڑی انڈس کے مقام پر اپنی فوج کے لیے ایک اسلحہ ڈپوقائم کیا تھا۔ یہ ڈپو ان افواج کو اسلحہ فراہم کرتا تھا جو دریائے سندھ کے پار مغربی علاقوں کی سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ یہ ڈپو آج بھی اسٹیشن کے ساتھ قائم ہے۔ ماڑی انڈس تک اسلحہ مرکزی چوڑی پٹری کے ذریعے لایا جاتا تھا لیکن اس کے پار مغرب میں اس قسم کا نظام بنانا آسان نہ تھا سو یہاں 2 فٹ 6 انچ کی تنگ پٹری بچھائی گئی جو ماڑی تا بنوں جاتی تھی۔ آگے بنوں کو ٹانک سے برانچ لائن کے ذریعے جوڑا گیا۔ یوں ریلوے کا ایک سستا اور چھوٹا نظام وجود میں آ گیا جو برطانوی فوجوں کی سرحد تک نقل و حمل کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔

یہاں سے ایک طرف آپ میانوالی، نمل جھیل ور چشمہ بیراج جبکہ دوسری طرف عیسیٰ خیل اور لکی مروت بھی جا سکتے ہیں

معلومات[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MAT ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

مری انڈس ریلوے اسٹیشن مری انڈس میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔