اب کھیل کے دکھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
"اب کھیل کے دکھا"
گیت by علی ظفر
زبان اردو
ریلیز 20 ستمبر 2015
طرز ڈیجیٹل ڈاؤنلوڈ
ریکارڈز 2015
صنف عالمی موسیقی، پاپ موسیقی
طوالت 4:33

اب کھیل کے دکھا پاکستان سپر لیگ کا سرکاری گانا ہے۔ اس گانے کو پاکستان کے مشہور گلوکارعلی ظفر نے گایا ہے۔ یہ گانا 20 ستمبر 2015 کو پیش کیا گیا۔

پس منظر[ترمیم]

اس گانے کے پیش کار علی ظفر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے علی ظفر کو یہ گانا بنانے کے لیے کہا اس گانے کو فروری 2016ء میں منعقد ہونے والی پاکستان سوپر لیگ کے افتتاحی سیزن کے لیے   تیار کیا گیا۔ اس گانے کو پاکستان سپر لیگ کا  ترانے  کا اعزاز حاصل ہے۔ اس گانے میں 25 مرد و خواتین گلوکاروں کے کورس نے علی ظفر کا ساتھ دیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کی تشہیر کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر #AbKhelKeDikha کی ٹیگ استعمال کی جاتی ہے۔ سرکاری ور پر یہ گانا پٹاری ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "اب کھیل کے دکھا (پی ایس ایل ٹی/20)"۔ پٹاری۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اکتوبر 2015۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔