پرنم الٰہ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پرنم الہ آبادی سے رجوع مکرر)
پرنم الٰہ آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الہ آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 جون 2009ء (68–69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد موسیٰ ہاشمی (انگریزی: Purnam Allahabadi) (ولادت: 1940ء، الٰہ آباد - وفات: 29 جون 2009ء، لاہور) اردو زبان کے شاعر تھے۔‌ جو پُرنم الہ آبادی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔‌ ان کی مشہور غزلیں "بھر دو جھولی میری یا محمد" جس کو صابری برادران نے گایا تھا اور "تمھیں دلگی بھول جانی پڑے گی" جس کونصرت فتح علی خان نے گایا تھا، ہیں۔[1][2] پرنم الہ آبادی کے کلام کو غلام فرید صابری ، استاد نصرت فتح علی خان، نور جہاں، منی بیگم، عزیز میاں، استاد حامد علی خان، امجد فرید صابری سمیت برصغیر کے بہت سے قوالوں اور گلوکاروں نے گا کر عالمی سطح پر شہرت پائی۔[3]

نام[ترمیم]

ان کا قلمی نام پرنم اِلٰہ آبادی اصل نام محمد موسیٰ ہاشمی ، تخلص پرنم تھا۔والد کا نام حاجی محمد اسحاق تھا۔[4]

ابتدائی زندگی اورپیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

پرنم الہ آبادی 1940ء میں بھارت کے الٰہ آباد میں پیدا ہوئے۔[5] قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے کراچی آ بسے لیکن بعد میں ذاتی مسلئے کی وجہ سے لاہور چلے گئے۔ لاہور کےانارکلی میں مستقل قیام پزیر ہو گئے۔ 1958ء میں استاد قمر جلالوی کی شاگردی اختیار کی اور شاعری میں جداگانہ اسلوب اپنایا۔[3]

بھارتی اور پاکستانی فلموں کے لیے بول لکھنے کے علاوہ انھوں نے معروف قوالی "بھر دو جولی میری یا محمد" اور "او شرابی چھوڈ دے پینا" بھی لکھی جس کو صابری برادران نے پیش کیا۔[6][7] پرنم الہ آبادی نے شاہکار غزل "تمھیں دلگی بھول جانی پڑے گی" بھی لکھی ہے جس کو نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

وفات[ترمیم]

پرنم الہ آبادی 29جون2009ء کو وفات پائی لاہور میں سپرد خاک ہوئے۔

مشہور کلام[ترمیم]

  • بھر دو جھولی میری یا محمد
  • تمھیں دلگی بھول جانی پڑے گی

تصانیف[ترمیم]

  • پھول دیکھے نہ گئے شاعری" نعتوں اور نظموں کا مجموعہ ہے [8]
  • ’’عشق محمدؐ۔‘‘
  • ’’عشق اولیاء کرام‘‘
  • ’’بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے‘‘
  • ’’بھردو جھولی مری یا محمدؐ‘‘ ان کے شعر ی مجموعوں میںشامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Purnam Allahabadi on The Hindu newspaper, شائع 4 جولائی 2016, اخذ شدہ 12 جون 2017
  2. Poet Purnam Allahabadi on pinterest.com website, اخذ شدہ 12 جون 2017
  3. ^ ا ب فاروق شہزاد۔ "پُرنم الہ آبادی؛ بھردوجھولی مری یا محمدؐ سمیت مقبول عام کلام کے خالق"۔ روزنامہ ایکسپریس 
  4. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/5400
  5. Poetry of Purnam Allahabadi on rekhta.org website, اخذ شدہ 12 جون 2017
  6. Qawwali song written by Purnam Allahabadi on Dawn newspaper ڈان، اخذ شدہ 12 جون 2017
  7. Qawwali song 'Bhardo Jholi Meri Ya Muhammad' written by Purnam Allahabadi آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tribune.com.pk (Error: unknown archive URL), روزنامہ ایکسپریس، اخذ شدہ 12 جون 2017
  8. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 37ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی