چپلی کباب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چپلی کباب
Chapli Kabab.JPG
چپلی کباب
متبادل نامپاکستانی چپلی کباب
قسمکباب
کھانے کا دورکھانے کیساتھ
اصلی وطنجنوبی ایشیا
منسلک قومی پکوانافغانی کھانا
بنیادی اجزائے ترکیبیگائے کا گوشت، مرغی
عمومی اجزاء استعمالمختلف مصالحہ جات
چپلی کباب

چپلی کباب زیادہ تر گائے کے گوشت سے تیار کیے جاتے ہیں۔لیکن اب انھیں مرغی اور بکرے کے گوشت کیساتھ بھی تیار کیاجاتا ہے۔ پاکستان کے شہر پشاورکے چپلی کباب جنہیں پشوری چپلی کباب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ [1] بہت مشہور ہیں۔ چپلی کباب کو گائے کے گوشت سے بنایا جاتا ہے اور یہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ مشرقی افغانستان اور بنگلہ دیش ، اور ہندوستان میں بے حد مقبول ہے ۔ بنیادی طور پر اسے گائے کے گوشت کیساتھ بنایا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اسے بھیڑ، مرغی اور بکرے کے گوشت کیساتھ بھی بنایا جانے لگا ہے۔کیونکہ بہت سے لوگ گائے کے گوشت کو کھانا پسند نہیں کرتے۔ بنگلہ دیش میں ، چپلی کباب بڑے پیمانے پر کھائے جاتے ہیں۔خاص طور پر ڈھاکہ میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اسے بہت ذیادہ بنایا جاتا ہے۔ رمضان میں افطاری کے اہم جز کے طور پر بھی یہ بہت زیادہ مشہور ہے۔ ہندوستان میں بھوپال ، لکھنؤ ، دہلی اور حیدرآباد کے شہروں میں اسے باقاعدہ اسٹریٹ فوڈ کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ جہاں مسلمانوں کی آبادی کم ہے۔ [2]

چپلی کباب نان یا روٹی کیساتھ کھایا جاتا ہے۔

  1. Burman، Divya. "Peshawari Chappali Kebab". NDTV Food. اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2016. 
  2. "Chapli Kebab: The Flat Minced Meat Marvel Is An Explosion of Flavours You Must Not Miss".