مندرجات کا رخ کریں

ڈینیل ریڈکلف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈینیل ریڈکلف
(انگریزی میں: Daniel Radcliffe (English and British) ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریڈکلف 2014ء سین ڈائیگو کامک-کون میں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Daniel Jacob Radcliffe ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1989-07-23) 23 جولائی 1989 (عمر 35 برس)
ہیمرسمتھ، لندن، انگلینڈ
رہائش مینہیٹن، نیو یارک شہر ، امریکا
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.65 میٹر [1]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ملحد
عملی زندگی
مادر علمی لندن شہر اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ہالی وڈ اداکار
مادری زبان برطانوی انگریزی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان برطانوی انگریزی [2]،  انگریزی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1999–تاحال
وجہ شہرت ہیری پوٹر 
اعزازات
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[4]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈینیل جیکب ریڈکلف (پیدائش 23 جولائی 1989ء)[5] ایک انگریز اداکار ہے جو ہیری پوٹر نام کے فلم سلسلے میں ہیری پوٹر کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس نے بی بی سی کی 1999ء کی ٹیلی وژن فلم ڈیوڈ کوپرفیلڈ میں 10 سال کی عمر میں اپنی اداکاری شروع کی تھی، پھر 2001ء میں "دی ٹیلر آف پاناما" میں بھی اداکاری کی۔ 11 سال کی عمر میں، وہ پہلی ہیری پوٹر فلم میں ہیری پوٹر کے روپ میں کاسٹ کیا گیا اور 2011ء میں آٹھویں اور آخری فلم کے حصہ کی ریلیز تک 10 سال تک اس فلمی سلسلے میں کام کیا۔

ریڈکلف نے 2007ء میں لندن اور نیویارک میں Equus کے پروڈکشز میں اداکاری شروع کی۔ اس کی حالیہ فلموں میں میں ڈراما فلم 'دِی وومن ان بلیک' (2012ء) شامل ہے، آزاد فلم "کِل یور ڈارلنگز" (2013ء)، سائنسی فکشن فینٹنسی "وکٹر فرینکنسٹین" (2015ء) اور کامیڈی ڈراما "سِوس آرمی مین"، چوری پر مشتمل تجسس خیز "ناؤ یو سی می 2" اور تجسس خیز "امپیریم" (ساری 2016ء میں) شامل ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ریڈکلف کا جنم کوین شارلوٹز اینڈ چیلسیا اسپتال، ہیمرسمتھ، لندن، انگلینڈ میں ہوا۔[6] وہ ماریا جینن گریشم (دیگر نام جیکبسن) اور ایلن جورج ریڈکلف کا اکلوتا بچہ ہے۔ اس کی ماں یہودی ہے اور اس کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور ویسٹ کلف-آن-سی، ایسیکس میں پلی بڑھی۔[7] اس کے باپ نے بینبریج، کاؤنٹی ڈاؤن، شمالی آئرلینڈ میں "بہت ہی محنتی طبقے" کے پروٹسٹنٹ خاندان میں پرورش پائی۔[8][9] ریڈکلف کے ماں کے آبا و اجداد پولینڈ اور روس سے آئے یہودی مہاجرین تھے۔[10][11] ریڈکلف کے والدین نے بچوں کے طور پر اداکاری کی ہے[12][13] اس کا باپ ایک literary agent ہے اس کی ماں ایک کاسٹنگ ایجنٹ ہے اور وہ بی بی سی کی کئی فلموں میں شامل تھی جس میں ”دی انسپیکٹر لینلی مائیسٹریز“ اور ”واک اوے اینڈ آئی اسٹمبل“ شامل ہیں۔[14]

کیریئر

[ترمیم]

ہیری پوٹر

[ترمیم]
A young male is signing his signature with a fan. His hair is slicked over to the side.
ریڈکلف جولائی 2009ء کو "ہیری پوٹر اینڈ ہاف-بلڈ پرنس کے پریمیئر پر۔

2000ء میں، پروڈیوسر ڈیوڈ ہیمین نے ریڈکلف سے ناول ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون پر مشتمل فلم کے لیے ہیری پوٹر کے کردار کے لیے آڈیشن دینے کی صلاح دی، جو برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب تھی۔ رولنگ ایک نامعلوم و غیر مشہور برطانوی اداکار کی تلاش میں تھی جو اس ہیری پوٹر کا کردار نبھا سکے اور فلم کے ڈائریکٹر کرس کولمبس نے سوچا کہ "میں یہی ہی چاہتا ہوں۔ یہ ہیری پوٹر ہے"، جب وہ 'ڈیوڈ کاپرفیلڈ' میں نوجوان ڈینیل ریڈکلف کی ویڈیو کو دیکھ رہا تھا۔ آٹھ مہینوں کے اور کئی آڈیشنوں کے بعد، ریڈکلف کو حصہ لینے کے لیے چنا گیا۔ رولنگ نے اس کے انتخاب پر کہا "مجھے نہیں لگتا کہ کرس کولمبس کو ایک بہتر ہیری ملا ہے۔" ریڈکلف کے والدین نے اصل میں پیش کش کو ٹھکرا دیا، کیونکہ ان کو بتایا گیا تھا کہ اس میں لاس اینجلس میں چھ فلموں کو شوٹ کیا جائے گا۔ وارنر بروز نے اس کی بجائے ریڈکلف کو برطانیہ میں شوٹنگ کے ساتھ دو فلموں کے کنٹریکٹ کی پیش کش کی؛ ریڈکلف کو اس وقت اس بات پر یقین نہیں تھا کہ وہ ان دو فلموں سے زیادہ کچھ گا۔

2001ء–2009ء

[ترمیم]
An eighteen-year-old is with short brown hair and blue eyes is smiling.
دسمبر 2007ء میں "دسمبر بوائز" کے پریمیئر پر ریڈکلف۔

ریڈکلف نے "دی ٹیلر آف پاناما" 2001ء کی فلم میں کام کر کے اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ 2002ء میں، وہ کینتھ برانا کی جانب سے ڈارئریکٹ "دی پلے وٹ آئی روٹ" کے پروڈکشن تھیٹر میں بطور ایک سیلبرٹی مہمان اپنا کردار ادا کی۔ 2007ء میں، وہ آسٹریلوی فیملی ڈراما فلم "دسمبر بوائز" میں نظر آیا۔ 2007ء میں، ریڈ کلف نے ایک ٹیلی وژن ڈراما فلم 'مائی بوائے جیک' میں کیری مولیگن کے ساتھ اداکاری کی۔ فلم نے زیادہ تر مثبت نتیجہ حاصل کیا، جس میں کئی نقادوں انے 18 سال کی عمر کے ریڈکلف کی اداکاری کی تعریف کی جو ایک لڑائی کے دوران کارروائی میں لاپتا ہو گیا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0705356/ — اخذ شدہ بتاریخ: 21 ستمبر 2020
  2. https://www.bbcamerica.com/anglophenia/2015/02/daniel-radcliffe-english-accent-bust-according-movie-producers
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6660963
  4. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/f269fb17-9431-4925-84a4-e4d5c99f290d — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  5. "Daniel Radcliffe"۔ Internet Broadway Database۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2014 
  6. Sue Blackhall (2014)۔ Daniel Radcliffe – The Biography۔ John Blake Publishing۔ صفحہ: 23۔ ISBN 978-1-78418-241-0 
  7. Alex Kasriel، Emily Rhodes (22 دسمبر 2006)۔ "A nice Jewish wizard: Harry Potter is Jewish – and his grandmother is very proud of him"۔ The Jewish Chronicle۔ صفحہ: 2۔ 25 جنوری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2018 
  8. Aaron Hicklin (11 فروری 2013)۔ "The Long Education of Daniel Radcliffe"۔ Out.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2013 
  9. ""Harry Potter's" Daniel Radcliffe stars in Martin McDonagh's play "The Cripple of Inishmaan""۔ IrishCentral.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2015 
  10. Lynn Barker (12 جولائی 2011)۔ "Daniel Radcliffe Tells Potter Fans: "Now go conquer the world!""۔ Teen Hollywood۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2013 
  11. Nadia Neophytou (22 جولائی 2012)۔ "Radcliffe is 'partly South African'"۔ Channel24۔ Johannesburg۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2013 
  12. Dotson Reader (7 جنوری 2012)۔ "Daniel Radcliffe's Life After Harry"۔ Parade۔ New York۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2012 
  13. Marc Maron۔ "Episode 655 – Daniel Radcliffe"۔ WTF with Marc Maron Podcast۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2015 
  14. "Top of the form"۔ The Jewish Chronicle۔ 20 دسمبر 1968۔ صفحہ: 26