مندرجات کا رخ کریں

ہیری پوٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہیری پوٹر
ہیری پوٹر کا لوگو جو سب سے پہلے ناول کی امریکی اشاعت میں اور بعد ازاں فلموں میں استعمال کیا گیا۔
ہیری پوٹر کا لوگو جو سب سے پہلے ناول کی امریکی اشاعت میں اور بعد ازاں فلموں میں استعمال کیا گیا۔
مصنفجے کے رولنگ
ملکمتحدہ مملکت
زبانانگریزی
صنففنطاسی، ڈراما، نوخیز، سری، سنسی خیز، بلڈنگز رومان
ناشربلومزبری پبلشنگ (مملکت متحدہ)
اسکالسٹک کارپوریشن (ریاستہائے متحدہ)
اشاعت26 جون 1997 – 21 جولائی 2007 (ابتدائی اشاعت — انگریزی)
ذرائع ابلاغپرنٹ (مجلد اور غیر مجلد)
صوتی کتاب
برقی کتاب (بمطابق مارچ 2012)
تعداد کتب7
ویب سائٹwww.pottermore.com

ہیری پوٹر برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے سات تصوراتی ناولوں کا سلسلہ ہے۔ یہ کتابیں نو عمر جادوگر ہیری پوٹر اور اس کے مدرسے کے ساتھیوں رونلڈ ویزلی اور ہرمائنی گرینجر، کے واقعات کی سرگزشت ہے۔ مرکزی کہانی شیطانی جادوگر لارڈ وولڈمورٹ کے خلاف ہیری کی جدوجہد ہے، جس نے جادو کی دنیا کو فتح کرنے اور غیر جادوئی افراد کو اپنا مطیع بنانے کے لیے ہیری کے والدین کو قتل کر دیا تھا۔ ان کتب کی دنیا بھر میں شہرت کے بعد ان سے ماخوذ مختلف فلمیں، وڈیو گیمز اور دیگر مواد بھی منظر عام پر آیا، جو ہیری پوٹر کے شائقین میں بے حد مقبول ہوا۔

1997ء میں پہلا ناول "ہیری پوٹر اور فلسفی کا پتھر" کے نام سے جاری ہوا، جسے بعد ازاں امریکہ میں "ہیری پوٹر اور جادوگر کا پتھر" کا نام دیا گیا اور ابتدا ہی سے اس سلسلے کو بھرپور مقبولیت ملی۔[1] جون 2008ء تک ان کی 400 ملین سے زائد نقول فروخت ہو چکی ہیں اور 67 زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔[2] اس سلسلے کی آخری چار کتابوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی کتب کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

ہوگورٹس اسکول برائے جادوئی تعلیم و پُراسرار علوم کا قلعہ کا نمونہ جہاں ہیری پوٹر کے کتب اور فلم کی کہانی وقوع ہوتی ہیں۔
ہیری پوٹر کے سات کتب برطانوی انگریزی میں۔

مشہور فلم ساز ادارہ وارنر برادرز اب تک اس سلسلے کی اولین چھ کتب پر فلمیں بنا چکا ہے۔

کتب

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]