مندرجات کا رخ کریں

کرکٹ کا بلا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سلہٹ، بنگلہ دیش کے باہر ایک کرکٹ کے بلے کو عظیم الشان مجسمے کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔

کرکٹ کا بلا یا کرکٹ کا بیٹ (انگریزی: Cricket bat) ایک مخصوص قسم کا ساز و سامان ہے جسے بلے باز کرکٹ کے کھیل میں گیند پر زور لگا کر مارتے ہیں۔ یہ عمومًا ایک چھڑی کا دستہ رکھتا ہے جو سامنے کی سپاٹ تیز دھار لکڑی سے جڑا ہوتا ہے۔ بلے کی لمبائی 38 انچ یا 965 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی چوڑائی 4.25 انچ یا 108 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ اس کا اولین درج شدہ استعمال 1624ء میں ہوا تھا۔ اس کے کئی نمونے تاریخ میں رو نما ہو چکے ہیں، تاہم جدید طور پر ایک شکل میں عمومًا اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ 1979ء سے ایک ایک قانون موجود رہا ہے کہ کرکٹ کے بلے صرف لکڑی سے بننے چاہیے۔

کرکٹ کے بلے کی جدید شکل کو جیک ہوبس نے 1930ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جس کی اس وقت کی بناوٹ کو کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے نے کبھی چیلنج نہیں کیا اور موجودہ جدید دور میں بھی کرکٹ بلے اسی ڈیزائن کی طرز پر تیار کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ میں بلے بازوں کی اجارہ داری کے باعث بیٹ کے وزن، موٹائی اور چوڑائی کے حوالے سے بحث چلتی رہتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جدید بلا کے سوئٹ پوائنٹ اور باہری کنارے ایسے بنائے جاتے ہیں، جس سے لگ کر اور ایج لگ کر بھی گیند باؤنڈری تک چلی جاتی ہے۔[1]

کرکٹ کا بلا اور عالمی ثقافت

[ترمیم]

ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2019ء میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو وائٹ ہاوس آمد پر کرکٹ کے بلے کا تحفہ دیا۔ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بلے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہے۔ آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنھوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔[2] اس طرح سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں کہ کرکٹ بر صغیر کے ثقافت کی ایک پہچان بن چکا ہے اور دیگر ممالک کا اس سے وابستگی دکھانا اس ثقافت سے اظہار یگانگت ہے۔ دوسرے یہ ایک کرکٹ کا بلا بھی اپنی ایک الگ تاریخ اور یاد گاری کا حامل ہو سکتا ہے۔ بھارت میں سچن ٹنڈولکر کے دستخط شدہ بلوں کو جدید دور میں بھی پسندیدگی سے دیکھا جاتا ہے، حالاں کہ موصوف کھیل سے سبک دوش ہو چکے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. کرکٹ بیٹس کی ارتقائی منازل
  2. "ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو "کرکٹ بیٹ" کا تحفہ"۔ 23 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019