مندرجات کا رخ کریں

کلکتہ گزٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کلکتہ گزٹ
Calcutta Gazette
قسمہفت روزہ
بانیفرانسس گلیڈون
مدیرفرانسس گلیڈون
آغاز4 مارچ، 1784ء
زبانانگریزی
اختتام29 ستمبر 1818ء
صدر دفترکولکاتا، برطانوی ہند

کلکتہ گزٹ (انگریزی: Calcutta Gazette) برطانوی ہندوستان کا تیسرا انگریزی ہفت روزہ اخبار تھا جو 4 مارچ 1784ء میں شروع ہوا۔ اس اخبار کے بانی ایڈیٹر برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کا ایک افسر فرانسس گلیڈون تھے[1][2]۔ کلکتہ گزٹ کی حیثیت نیم سرکاری تھی اور یہ ہر جمعرات کو شائع ہوتا تھا۔ کلکتہ گزٹ نے اپنے معاصر اخبارات کے مقابلے میں طویل عمر پائی[3] ۔ اس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ کلکتہ گزٹ کے ابتدائی نمبروں میں ایک کالم فارسی زبان کا بھی ہوتا تھا۔ اس کالم میں دربارِ معلیٰ کی خبروں کے علاوہ دہلی کی عام خبریں بھی شائع کی جاتی تھیں۔ 17 مئی 1799ء میں کے شمارے میں کلکتہ گزٹ نے ٹیپو سلطان کی شہادت اور سرنگاپٹم کی فتح کی خبر شائع کی[4] ۔ کلکتہ گزٹ نے 29 ستمبر 1818ء کو جیمز سلک بیکنگھم کے جاری کر دہ نئے انگریزی اخبار کلکتہ جرنل کے حق میں اپنی اشاعت ہمیشہ کے لیے بند کر دی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 28
  2. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 12
  3. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 19
  4. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 20