کولی پہاڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کولّی پہاڑ
Kolli Hill
بلند ترین مقام
چوٹی (سیمّیڈ کولّی پہاڑی جنگلات)
بلندی 1,300 میٹر (4,300 فٹ)
ابعاد
چوڑائی 280 کلومیٹر (170 میل) E–W
نام
مقامی نام کولّی مَلے Kolli Malai
جغرافیہ
Indiahills.png
ملک Flag of India.svg بھارت
ریاست تمل ناڈو
علاقہ جنوبی ہند
ضلع ناماکّل
آبادیاں سیمّیڈ اور شولاکّاڈ
حیوہ جنگلات
ارضیات
دور Cenozoic
قسم چٹان بسالٹ اور لیٹریٹ
کولّی پہاڑ کا نقشہ

کولّی پہاڑ (Kolli Hills) بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ناماکّل ضلع میں واقع بلند ترین مقام ہے۔ پہاڑوں سے گھیرے ہوئے یہ علاقہ سطحِ بحر سے 1300 میٹر بلندی میں واقع ہے۔ تمل زبان کے قدیم ادب میں اس علاقہ کا ذکر ملتا ہے۔

رسائی[ترمیم]

کولّی پہاڑ

کولّی پہاڑ ناماکل سے 63 کلومیٹر کی مسافت پر مشرقی گھاٹ پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ تمل ناڈو کے سیلم اور ناماکل سے بس خدمات دستیاب ہیں۔ 75 کے قریب موڑوں والا درّہ طے کر کے یہاں پہنچ سکتا ہے۔ کاراولّی سے درّے شروع ہوتے ہیں۔ کولّی پہاڑ کا مرکز سیمّیڈ (Semmed) ہے۔

آبشار[ترمیم]

آکاش گنگا آبشار

کولّی پہاڑ کی اہم دلکشی یہاں کی آکاش گنگا آبشار ہے۔ یہ دو پہاڑوں کے درمیاں واقع ہے۔ کولّی پہاڑ کا جنگلی حسن یہاں پورے آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔

زراعت[ترمیم]

چائے، قہوہ، کالی مرچی، انناس، فنس وغیرہ کی تجارتی نقطۂ نظر سے پیداواری ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ کیلا کے کھیت اور چاول کی زراعت بھی ہیں۔

ایوانِ عکس[ترمیم]